#2701

مصنف : محمد ادریس فاروقی

مشاہدات : 5374

مسئلہ تقلید

  • صفحات: 106
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2120 (PKR)
(جمعرات 23 جولائی 2015ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ  ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔زمانہ قدیم سے  اہل رائے اور اہل  الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے  موجودہ دور میں بھی  عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چندد ہائیوں میں  تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ  اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا  ہے ۔امت کا  درد رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں۔لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔ تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق  دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے  سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مسئلہ تقلید ‘‘محترم مولانا محمد ادریس فاروقی صاحب﷫ کی تصنیف ہےجس میں مولف موصوف ﷫نے لوگوں کو تقلید شخصی کے بدترین  نتائج سے آگاہ  کرنے کے  ساتھ ساتھ  انہیں کتاب وسنت کی طرف  رجوع کرنے  کی  ترغیب دلائی ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کتاب وسنت پر زندہ  رہنے اوراللہ ا ور اس کے رسولﷺ کی اطاعت  کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

پیش گفتا ر

 

21

وہابی کا  مفہوم

 

35

ایک منہ سے دو باتیں

 

35

نجدی کی تحقیق

 

36

محمد بن عبد الوہاب کا تعارف

 

36

تقلید کا غلط مفہوم

 

37

تقلید کا صحیح مفہوم

 

40

تقلید اور توہین ائمہ

 

42

چاروں مذاہب بر حق

 

42

امام اعظم کون؟

 

43

اولی الا مر کی وضاحت

 

44

فا سئلو  اھل الذکر کا مطلب

 

45

اہل سنت کی تعریف

 

47

اہل سنت اور مقلد؟

 

48

اہل الذکر سے مراد

 

49

امام ابو حنیفہ نے عموما رائے قیاس سے کیوں کام لیا ؟

 

51

امام صاحب بری الذمہ ہیں

 

52

تقلید و جمود کی مذمت

 

54

آیت یوم ندعو ا سے استد لال اور جواب

 

59

اتبعو اسواد الا عظم سے استد لال اور جواب

 

59

اکثریت اور قرآن کا ارشاد

 

61

اہل حق تھوڑے ہوتے ہیں

 

63

امام صاحب کا ارشاد

 

67

مقلدین کی دیدہ دلیری

 

67

ائمہ حنفیہ میں اختلاف

 

68

تقلید اور ائمہ کرام رحھم اللہ

 

69

سید ھا راستہ

 

72

اہل حدیث اور وہابی

 

73

نجد عراق

 

74

مسلمان نام

 

75

ذاتی اور صفاتی نام

 

77

 اہل حدیث کا اعزاز

 

78

اہل حدیث اور اہل سنت میں کوئی فرق نہیں

 

79

حدیث قرآن کا بھی نام ہے

 

81

فرقہ کسے کہتے ہیں ؟

 

81

نما ز کا نبوی طریقہ

 

82

اہل حدیث کی نماز

 

83

نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا

 

86

اونچی آمین کہنا

 

86

رفع الیدین کرنا

 

87

نماز میں پاؤں ملانا

 

89

نماز میں سورۃ فا تحہ پڑھنا

 

89

نماز کے بعد مسنون اذکار

 

90

نماز میں ٹخنے ننگے رکھنا

 

90

باہمی تبادلہ خیال کے فوائد

 

91

تقلید سے قرآن وسنت کی طرف

 

 

تبلیغی جلسو ں کی افادیت

 

93

مولنا عبد الرحمٰن فاضل دیوبند کا واقعہ

 

94

تحقیق کرنے کا فائدہ

 

95

تقلید سے برات کا واقعہ

 

95

مسئلہ تراویح

 

96

ایک مقلد عالم کی چالاکی

 

96

 حدیث صحیح کے مقابلے میں ضعیف سہارے

 

97

صحیح طریقہ

 

98

مفتی عبد الرحمٰن صاحب دیو بند ی کا ایمان افروز واقعہ

 

99

کتاب و سنت ہی میں اسلام ہے

 

100

تقلید آبا ء مشرکین کا وطیرہ تھا

 

100

تقلید فقھا ء کا دور صحابہ ﷜ کے بعد شروع ہوا

 

100

اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے

 

101

مقلدین کا نصوص شرعیہ سے استغثاء

 

101

مقلدین کی حدیث میں غفلت

 

101

مقلدین کی مغالطہ دہی

 

101

دین کی اساس بنیاد

 

101

مقلدین ایک اور جرم

 

102

فقہ حنفی غیر مستند ہے

 

102

فقہ میں تضاد

 

102

فقہ کی خود ساختہ کتابوں پر ایمان لانا روا ہے

 

102

فقہ حنفیہ میں حیلے بہانے

 

103

اہلحدیث حق کے پرستار لوگ ہیں

 

103

مقلدین کو مفتی صاحب کا پیغام

 

103

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42455
  • اس ہفتے کے قارئین 229531
  • اس ماہ کے قارئین 803578
  • کل قارئین110125016
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست