#2655

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 9484

مقالات سیرت النبی ﷺ، قومی سیرت کانفرنس 2001ء (برائے خواتین)

  • صفحات: 497
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19880 (PKR)
(جمعرات 11 جون 2015ء) ناشر : وزارت مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر، حکومت پاکستان

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالم اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی سالانہ قومی سیرت کانفرنس کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہل علم اورمضمون نگار خواتین وحضرات اپنے مقالات پیش کرتے ہیں ۔ جن کوبعد میں کتابی صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مقالات قومی سیرت   کانفرنس‘‘ 2001 میں ’’ خواتین کے حقوق وفرائض تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں ‘‘ کےعنوان پر خواتین کی قومی سیرت کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالات کا مجموعہ ہے ۔جس میں مذکورہ موضوع پر میں ملک بھر سے 32 خواتین کے مقالات شامل ہیں جسے وزارت مذہبی امور پاکستان نے مرتب کر کے طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیرت رسولﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ (آمین) سیرت النبی ﷺ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ ۔۔۔ سیکرٹری مذہبی امور

Iv

خواتین کے حقوق و فرائض۔ تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں

 

خالدہ جمیل۔ لاہور

1

طاہرہ کوکب۔ کراچی

13

حافظہ شائستہ ملک۔ پشاور

46

زاہدہ پروین۔ نکیال، آزاد کشمیرٍ

59

ڈاکٹر آنسہ عصمت ناز۔ ملتان

85

پروفیسر فائزہ احسان صدیقی۔ کراچی

98

سلمیٰ ماجدہ۔ مانسہرہ

123

زل عظیم۔ (کوثر مبین)۔ اسلام آباد

138

عطیہ ہدایت اللہ ۔ پشاور

168

ثمرین ریاض۔ گوجرانوالہ

180

بیگم فرحت حجازی۔ روالپنڈی

188

بیگم بلقین عبد الوہاب۔ اسلام آباد

200

ڈاکٹر نوید مفتی۔ اسلام آباد

220

فرزانہ شاہین۔ ایبٹ آباد

235

خالدہ پروین۔ ڈیرہ اسماعیل خان

264

مہ جبین عامر۔ لاہور

275

مسز ممتاز چھٹہ ۔ ڈسکہ

288

مسز فواد گیلانی۔ آزاد کشمیر

302

طاہرہ منہاس۔ گجرات

316

نادیہ خانم۔ ملتان

336

نگہت آصف گوندل۔ لاہور

346

نصرت مختار۔ کراچی

368

نزہت رئیس۔ کراچی

377

ساجدہ تسنیم۔ تلہ گنگ

397

شہناز جاوید۔ لاہور

408

شمع حامد۔ لاہور

417

سدرہ محمود۔ راولپنڈی

425

ساجدہ گیلانی۔ اسلام آباد

430

یاسمین فرح۔ اسلام آباد

450

زاہد بی بی۔ ہری پور

461

زہرہ جبین۔ ایبٹ آباد

470

سلمیٰ بی بی ۔ برنالہ آزاد، کشمیر

483

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39527
  • اس ہفتے کے قارئین 226603
  • اس ماہ کے قارئین 800650
  • کل قارئین110122088
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست