#1738

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 6097

ممنوع اور مشروع وسیلہ کی حقیقت

  • صفحات: 158
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3950 (PKR)
(بدھ 18 جون 2014ء) ناشر : نا معلوم

توسّل اور اس کے شرعی حکم کے بارے میں بڑا اضطراب واِختلاف چلا آ رہا ہے ۔کچھ اس کو حلال سمجھتے ہیں اورکچھ حرام ۔کچھ کو بڑا غلو ہے اور کچھ متساہل ہیں ۔اور کچھ لوگوں نے تو اس وسیلہ کے مباح ہونے میں ایسا غلو کیا کہ اﷲکی بارگاہ میں اس کی بعض ایسی مخلوقات کا وسیلہ بھی جائز قرار دے دیاہے ، جن کی نہ کوئی حیثیت ہے نہ وقعت ۔مثلاً اولیاء کی قبریں ،ان قبروں پر لگی ہوئی لوہے کی جالیاں ،قبر کی مٹی ،پتھر اور قبر کے قریب کا درخت۔اس خیال سے کہ ''بڑے کا پڑوسی بھی بڑا ہوتا ہے''۔اور صاحب قبر کے لئے اﷲکا اکرام قبر کو بھی پہنچتا ہے 'جس کی وجہ سے قبر کا وسیلہ بھی اﷲکے پاس درست ہوجاتا ہے ۔یہی نہیں بلکہ بعض متاخرین نے تو غیر اﷲسے استغاثہ کو بھی جائز قرار دے دیا اور دعویٰ یہ کیا کہ یہ بھی وسیلہ ہے 'حالانکہ یہ خالص شرک ہے جو توحید کی بنیاد کی خلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "ممنوع اور مشروع وسیلہ کی حقیقت" اردن کے معروف عالم دین محدث العصر شیخ محمد ناصر الدین البانی ﷫کی کی وش ہے۔اس میں انہوں نے وسیلے کی لغوی واصطلاحی تعریف،وسیلے کی اقسام ،مشروع وسیلہ اور ممنوع وسیلہ وغیرہ جیسی مباحث کو قرآن وسنت کی روشنی میں جمع فرما دیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پربڑی مفید اور شاندار ہے ،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کے اس عمل پر انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

احکام اور انواع

3

توسل لغت اور قرآن میں

5

صرف اعمال صالحہ ہی تقرب الٰہی کا وسیلہ ہیں

8

عمل صالح کب ہوتا ہے؟

9

دنیاوی اور شرعی وسائل

10

وسائل کی صحت اور مشروعیت معلوم کرنے کا طریقہ

15

مشروع وسیلہ اور اس کی اقسام

20

وسیلہ کا لغوی اور شرعی معنیٰ

36

مشروع وسیلہ کی پہلی قسم

40

اسماء و صفات و ذات الٰہی کا وسیلہ

41

قرآن کا وسیلہ

46

آدم ؑ کا اعتراف قصور، ندامت و دعا

48

اعمال صالحہ کا وسیلہ

49

مشروع وسیلہ کی تیسری قسم

52

اذان کے بعد کی دعا

54

حاجی کی دعا کا وسیلہ

56

ممنوع وسیلہ کا بیان

72

آیت و حادیث سے بے محل استدلال

88

حضرت آدم کا رسول اللہﷺ کے وسیلہ سے دعا مانگنا

91

امام مالک اور ابو جعفر المنصور کا قصہ

96

حدیث فاطمہ بنت اسد

99

اندھے کا قصہ

100

حضرت عثمان اور ایک حاجت مند کا واقعہ

102

حدیث استسقاء بلال ؓبن حارث

108

حدیث عام الفتق

116

دعا حفظ القرآن

147

رسول اللہﷺ کی پھوپھی حضرت صفیہ کا مرثیہ

154

امام ترمذی کا خواب

156

امام شافعی اور آل بیت کا وسیلہ

158

امام ابو حنیفہ کا وسیلہ

159

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56358
  • اس ہفتے کے قارئین 90186
  • اس ماہ کے قارئین 1706913
  • کل قارئین111028351
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست