#2303

مصنف : خرم مراد

مشاہدات : 9627

مغرب اور عالم اسلام ایک مطالعہ

  • صفحات: 345
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8625 (PKR)
(جمعہ 13 فروری 2015ء) ناشر : منشورات، لاہور

اسلام اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے اس تہذیبی اور ثقافتی آویزش نے عالمِ اسلام میں تین جہات پیدا کی ہیں۔بعض طبقات نے مغربی تہذیب کوکلیۃ اپناطر زِ حیات بنالیاہے ۔ چند ایک  نے  درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی ہے  اورصرف چند صاحب کرداراور باحمیت  ایسے ہیں جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کارد کیا ہے۔مسلم دنیا میں  بجا طور پر یہ سمجھا جاتا ہے  کہ مغرب کی سیاسی،فکری اور عسکری قوتیں انہیں مغلوب رکھنے،محکوم بنانے اور ان کے وسائل پر قبضہ جمانے  کےساتھ  ساتھ ان کے  عقیدے کواپنی یلغار کا نشانہ بنارہی ہیں ۔ اخلاقیات او رروحانیت کےبحران نےبھی مغربی دنیا کو ایک  خلا میں دھکیل دیا ہے ۔ جس سے نکلنے کی دعوت صرف اسلام کےپاس  ہے ۔آج مغربی معاشروں  کی جانب مسلم آبادیوں کی نقل مکانی  سےانہیں یہ خطرہ لاحق ہوگیا ہے  کہ آنے والےکل میں یورپی علاقےبھی کہیں مسلم دنیا میں نہ تبدیل ہو جائیں۔ان گوناگوں مسائل وخدشات کے پیش نظر مغربی دنیا مسلمانوں کےخلاف پیشگی حملوں کے لیے  نئے نئےبہانےتراشنے اور پھر ظلم وزیادتی کے مختلف حربے بروے کار لانے کےلیے رہتی ہے ۔اس  بحرانی کیفیت اور مسلط کردہ جنگی صورت حال پر مسلم اورغیر مسلم دنیا کے متعدد اہل علم  نےاظہار خیال کیا۔ان اہل علم اور اصحاب ِقلم میں ایک نمایاں نام جناب خرم مراد کا ہے۔جنہوں نے زیر تبصرہ کتاب’’مغرب اور عالم ایک مطالعہ‘‘ میں زیر بحث مسئلے کوسمجھنے اور سمجھانےکےلیے بیسویں صدی کےآخری عشرے  کے دوران متعدد گراں قدر مقالات تحریر کیے  جنہیں جماعت اسلامی  کے  طباعتی  ادارے ’’منشورات‘‘نے  کتابی صورت میں حسنِ طباعت سےآراستہ کیا ہے۔ مصنف نے  اس کتاب میں مغرب اور اسلامی دنیاکے درمیان مخاصمت یا رقابت کا تجزیہ کرتے  ہوئے اس شاہراہِ مستقیم کی نشان دہی بھی کی ہے کہ جس پر چل کر مغربی دنیا پُرسکون اور مسلم دنیاپُر وقار زندگی کا انتخاب کرسکتی ہے ۔امید ہے کہ یہ   کتاب  مغربی تہذیب افکار سے مرعوب  مسلمانوں کےلیے  مفید ثابت ہوگی ۔ صاحب کتاب  جناب خرم مراد ﷫ عالمِ اسلام کے معروف دانش ور اور تحریک اسلامی کےایک ممتاز رہنما تھے وہ مختلف بیرونی ممالک میں پیشہ وررانہ خدمات انجام دیتے رہے۔انہوں نے برق  وآب کےبڑے  منصوبوں کےعلاوہ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی تعمیر نومیں  بھی حصہ لیا۔وہ برطانیہ میں معروف علمی وتحقیقی ادارے دی اسلامک فاؤنڈیشن کےڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ ان کی رہنمائی میں علمی ریسرچ کے کئی منصوبوں کےعلاوہ 100 سےزیادہ کتابوں کی اشاعت کا کام ہوا۔علاوہ  ازیں جماعت اسلامی کے معروف مجلہ ترجمان کے ایڈیٹر بھی رہے ۔اللہ تعالیٰ تمام اہلِ اسلام کو  اسلام کا صحیح رنگ اختیارکرنے اوراسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی  توفیق دے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

گزارشات

 

7

مغرب اور اسلام میں کش مکش

 

9

قانون توہین رسالت کی مخالفت کا جائزہ

 

29

نئی صلیبی جنگ اور دینی مدارس

 

49

دہشت گرد کون

 

67

یہودیوں سے جنگ میں شکست کیوں

 

83

اندلس تا فلسطین عبرت کا سفر

 

95

اسرائیل کا ہدف

 

121

بوسنیا مسلمانوں کی حالت زار اور مغرب

 

139

بوسنیا کا سبق عبرت کا تازیانہ

 

151

یہ ایک زلزلہ

 

167

پاک امریکہ تعلقات پس منظر اور منظر

 

179

مسلم مسیحی تعلقات

 

215

اسلام کا تصور نبوت

 

235

امت مسلمہ اور عصری چیلنج

 

279

ملت اسلامیہ کی ذمہ داری

 

289

دنیا کا مستقبل اسلام

 

305

اشاریہ

 

325

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58948
  • اس ہفتے کے قارئین 588090
  • اس ماہ کے قارئین 375335
  • کل قارئین114267335
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست