امریکہ کو اس وقت دنیا کی سپر پاور گردانا جاتا ہے اور اسی زعم میں وہ پوری دنیا پر اپنا فیوورلڈ آرڈر قائم کر کے تمام ملکوں پہ اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ کی سیاست ومعیشت پر یہودی وصیہونی لابی چھائی ہوئی ہے جو اسلام کو نیست ونابود کرنا چاہتی ہے ۔اسی کے زیر اثر امریکہ نے 11/9کو بہانہ بناکر افغانستان پر حملہ کیا اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کر کے عراق پر آتش وھن کی بارش برسادی ۔اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے اپنے کروسیڈ یعنی صلیبی جنگ سے تعبیر کیا۔لیکن ان دونوں ملکوں میں جنگ چھٍیڑنے سے امریکہ انتہائی مشکل میں پھنس گیا اور جہادی تحریکوں کی بھرپور مزاحمت نے اس کے پاؤں اکھاڑ دیئے۔اس کی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے نتیجتاً وہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہو گیا۔اب تو اس نے افغانستان میں طالبان سے باقاعدہ مذاکرات اور وہاں سے مرحلہ وار انخلا کا بھی اعلان کر دیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ زوال کی طرف گامزن ہے۔معروف مفکر اور قلمکار جناب حامد کمال الدین نے اپنی زیر نظر کتاب میں اسی نکتے کو موضوع بحث بنایا ہے اور اس حوالے سے بڑے ہی فکر انگیز نکات اٹھائے ہیں۔کتاب کا مطالعہ ’امریکن ایمپائر‘کے اصل چہرہ کی نقاب کشائی میں ممدومعاون ثابت ہو گا۔(ط۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
6 |
مقدمہ |
|
10 |
رومن ایمپائر کی میراث! |
|
14 |
ملت روم:تاریخی و جغرافیائی پس منظر |
|
19 |
تہذیبی و فکری پس منظر |
|
23 |
عنصر اول:تہذیب یونان |
|
27 |
عنصر دوم:رومن شہوت قبضہ وجبر |
|
29 |
عنصر سوم:شرک اور عیسائیت کا مسخ |
|
31 |
عنصر چہارم:الحاد...اور قدروں کی پائمالی |
|
35 |
ایک جنگ جو کبھی نہیں تھمی! |
|
44 |
عالم اسلام...صلیبی چھیڑ چھاڑ کا دیرینہ ہدف |
|
51 |
ملت کفر کا حالیہ نقیب اور ہمارے اس معرکہ کا فیصلہ کن موڑ |
|
66 |
صحیح تر حکمت عملی نا گزیرہے |
|
81 |
شرعی ضوابط کا التزام ناگزیر تر ہے |
|
88 |
سرکاری مشینری اور اپنے ’غیر مذہبی‘سیکٹر کے لیے ! |
|
96 |
اسلامی دور....ظالموں کا پسپا ہونا اب ٹھہر گیا ہے! |
|
106 |