#3086

مصنف : محمد بن عبد الوہاب

مشاہدات : 7227

کتاب التوحید مع تخریج

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(اتوار 06 دسمبر 2015ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

اللہ  تبارک و تعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں  واحد اور بے  مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنی یہ کہ ہم اللہ  کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے  اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں  کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے  عظیم  گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ چنانچہ جس  کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں  اللہ کے علاوہ کسی  کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی  وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں  اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں  بےشمار خدمات  انجام دیں۔ ماضی میں  شیخ الاسلام  محمد بن الوہاب﷫  کی  اشاعت  توحید  کےسلسلے میں خدمات  بڑی  اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا  اس بات پر اتفاق ہ کہ  اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب  نہیں لکھی  گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت  کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم  نےاس کی شروحات بھی لکھی  ہیں اور  کئی علماء نے اس کتاب  کےمتعد د زبانوں  میں ترجمہ  بھی کیا  ہے۔اردو  زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے  جسے   سعودی  حکومت  اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں  شائع کر کے  فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’کتاب التوحید‘‘کا ترجمہ  علامہ محمدعثمانی  صاحب نے کیا ہے اور  شیخ الحدیث  مولانا حافظ محمداسلم شاہدروی﷾ نے کتاب التوحید کی تخریج اورمشکل مقامات کی توضیح اور کتاب کی پروف خوانی کے علاوہ اس پر   تفصیلی مقدمہ  بھی  تحریر کیا ہے  ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

9

مقدمہ

12

توحید تمام عبادات کی بنیاد ہے

24

توحید کی فضلیت اسکی برکت سے گناہو ں کا مٹنا

30

جو آدمی تو حید کے تقاضے پورے کرے گا

33

شرک سے بچنے کا بیان

38

"لا الہ الااللہ " کی طرف دعوت دینے کا بیان

40

توحید کی تفسیر اور کلمہ لاالہ الااللہ کی گواہی کا مفہوم

44

تکلیفوں او ر مصائب  کو دور کرنے کے لیے چھلے پہننا

47

دم اور تعویذات کا بیان

50

کسی  درخت یا پتھر وغیرہ کو متبرک جاننا شرک ہے

53

غیراللہ کےنا  م جانور ذبح کرنا

56

جہاں غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کیے جاتے ہوں

59

غیراللہ کے نام کی نذرو نیاز شرک ہے

61

غیراللہ سے پناہ طلب کرنا شرک ہے

62

غیراللہ کو پکارنا اور اس سے فریاد کرنا شرک ہے

63

بے  اختیار کو پکارنا شرک ہے

67

فرشتوں پر اللہ تعالی کی وحی کا رعب

71

شفاعت کا بیان

75

ہدایت دینے کا اختیار صر ف اللہ تعالی کے پاس ہے

79

بنی آدم کے کفر کا بنیادی سبب

82

کسی صالح آدمی کی قبر کے پاس اللہ کی عبادت کرنا

86

نیک لوگوں اور بزرگوں کی قبر کی تعظیم

91

نبی اکرمﷺ نے توحید کی حفاظت کےلیے ۔۔۔۔۔

93

امت محمدیہ کے بعض افراد کے بت پرست بننے کی پیش گوئی

95

جادو کا بیان

99

جادو کی بعض اقسام کابیان

102

نجومیوں اور جھوٹے غیب دانوں کابیان

105

جادو کا علاج جادو کےذریعے کرنا ممنوع ہے

106

بدفالی اور بد شگونی کا بیان

108

علم نجوم کی شرعی حیثیت

111

"بارش ستاروں کےاثر سےبرستی ہے " عقیدہ رکھنا کفر ہے

112

دین کی بنیاد اللہ تعالی کی محبت ہے

115

اللہ سے ڈرنے کا بیا ن

119

اللہ تعالی پر توکل کرنے کا بیان

122

کبھی اللہ تعالی کی تدبیر سے بے خوف نہ رہو

124

اللہ تعالی کی تقدیر پر صبر کرنا ایمان باللہ کا حصہ ہے

126

ریاکاری ایک مذموم عمل ہے

128

نیک عمل کرکے دنیا کی طلب رکھنا  بھی شرک ہے

130

علماء کے کہنے پر اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو حرام  سمجھنا

132

بعض ایمان کے دعوے داروں کی حقیقت  کچھ اور ہی ہے

135

اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا انکا ر کرنا کفر ہے

138

اللہ تعالی کی نعمتوں کا بیان

140

مخفی شرک کا بیان

142

اللہ تعالی کی قسم کو کافی نہ سمجھنے والے کا حکم

144

جو اللہ چاہے او ر آپ چاہے (وہی ہوگا) کہنے کا حکم

145

زمانے کو گالی دینا او ر برا بھلا کہنے کی شرعی حیثیت

148

اسماء حسنی کی تعظیم اور ان کی تعظیم میں کسی نام کی تبدیلی کرنا

152

اللہ تعالی ،نبی اکرم ﷺ اور قرآن کا مذاق اڑانے والے کاحکم

153

اللہ تعالی کی نعمتوں کی  ناقدری ،تکبر کی علامت

155

اولاد مل جا نے پر اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا

159

اسماء حسنی کا بیان

161

السلام علی اللہ کہنا منع ہے

162

اے اللہ !  اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے ،کہنا منع ہے

163

کسی کو " میرابندہ "  یا "میری بندی " کہنا منع ہے

164

اللہ کے نام پر سوال کرنے والے کی خالی ہاتھ لوٹانا منع ہے

165

اللہ کا واسطہ دے کر جنت ہی مانگی چاہیے

166

"اگر" اور" کاش" کے الفاظ سے حسرت کا اظہار کرنا منع ہے

167

ہوا ور آندھی کو برابھلا کہنامنع ہے

169

اللہ کے فیصلو ں کے بارے بدگمانی کرناجرم ہے

170

تقدیر کا انکا ر کرنے والوں کا بیان

173

مصوروں کا حکم

176

بہت زیادہ قسمیں اٹھانے کی مذمت

178

اللہ  اور اس کےرسول کے ذمہ کا بیا ن

181

تکبر کرتے ہوئے اللہ  تعالی کی قسمیں اٹھانے کی ممانعت

184

اللہ تعالی  کو مخلوق کےسامنے سفارشی کی حیثیت سے پیش کرنا

185

نبی اکرم ﷺ نے توحید کی حفاظت کے لیے

187

اللہ تعالی کی عظمت و رفعت کا بیان

188

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74037
  • اس ہفتے کے قارئین 107865
  • اس ماہ کے قارئین 1724592
  • کل قارئین111046030
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست