اشاعتِ توحید کے سلسلے میں شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن و حدیث اور متعدد علوم و فنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت و فطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن و سنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک و بدعات کے خلاف علمی و عملی دونوں میدانوں میں زبردست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید)ہے۔ مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں ان تمام امور کی نشاندہی کر دی ہے جن سے عقائد میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور نتیجۃً انسان ایسے عملوں کا ارتکاب کر لیتا ہے حو شرک کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس کتاب میں مصنف رحمہ اللہ نے ہر مسئلہ کے لیے علیحدہ علیحدہ باب باندھا ہے اور ہر بات کے ثبوت کے لیے قرآنی آیات اور احادیثِ صحیحہ بطور دلیل پیش کی ہیں۔ زیر نظر ’’ کتاب التوحید ‘‘کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) نے کیا ہے۔ یہ ترجمہ نہایت شگفتہ اسلوب میں کیا گیا ہے۔ حافظ ابو محمد مصلح الدین محمدی حفظہ اللہ نے اس کتاب کو تحقیق و تخریج سے مزین کیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
توحید تمام عبادات کی بنیاد ہے |
|
1 |
توحید کی فضیلت اور اس سے گناہوں کے مٹنے کا بیان |
|
8 |
توحید کےتمام تقاضوں کو پورا کرنےوالا شخص بلاحساب جنت میں جائے گا |
|
13 |
شرک سے ڈرنے کا بیان |
|
18 |
لاالہ الا اللہ کی طرف دعوت دینا |
|
21 |
توحید کی تفسیر اور کلمہ کی گواہی کا مفہوم |
|
29 |
دم اور تعویذات کا بیان |
|
37 |
جو شخص کسی درخت یا پتھر وغیرہ کو متبرک سمجھے |
|
39 |
غیر اللہ کے لیے جانور ذبح کرنا |
|
43 |
غیر اللہ کی نذر و نیاز شرک ہے |
|
49 |
بے اختیار کو پکارنا شرک ہے |
|
56 |
فرشتوں پر اللہ کی وحی کا خوف |
|
60 |
شفاعت کا بیان |
|
65 |
جادو کا بیان |
|
96 |
جادو کی بعض اقسام کا بیان |
|
98 |
بدفالی اور بدشگونی |
|
107 |
صرف اللہ پر توکل کرنا چاہیے |
|
123 |
ریاکاری ایک مذموم عمل ہے |
|
130 |
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کفر ہے |
|
143 |
اولاد ملنے پراللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا |
|
164 |
اسماء حسنیٰ کا بیان |
|
167 |
منکرین تقدیر کا بیان |
|
180 |
ضمیمہ جات |
|
206 |