#4426

مصنف : ابو عساکر عبد القدوس

مشاہدات : 6453

خطبات حافظ سیف اللہ منصور

  • صفحات: 250
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6250 (PKR)
(جمعہ 28 اپریل 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت  وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ  ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت  نہیں کرتے ۔اس لیے  خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات  میں  انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ،  عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خطبات سیف اللہ منصور ‘‘ جماعوۃ باکستان کے سرگرم مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ منصور ﷫ کی منتخب  تقاریر کا  ایک شاندار مجموعہ ہے ۔محترم  حافظ صاحب مرحوم نے جامعہ سلفیہ سے فراغت کے بعد  جب دعوت کےمیدان میں  رکھا تو داعئ اسلام اور مبلغ جہاد بن کر اپنی انقلاب آفریں گفتگو اور سحر انگیز آواز کےساتھ نوجوان نسل کےخون کو گرماتے رہے  اور نقیب جہاد بن کر منبر ومحراب سے  جہاد بلند کرتے  ر ہے ۔اللہ تعالیٰ حافظ سیف اللہ منصور مرحوم کی  دعوت وتبلیغ اورجہاد کےمیدان میں کی جانے والی خدمات کو قبول فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع  مقام عطا فرمائے ۔(آمین)  (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

13

تقدیم

 

15

ابتدائے نگارش

 

17

در اصل بات یوں ہے

 

19

سیرت النبی ﷺ اور جہاد فی سبیل اللہ

 

25

جہاد چھوڑنے کے نقصانات

 

48

دنیا کی زندگی کیا ہے

 

64

جیش اسامہ ﷜ کی روانگی ( حالات او رنتائج )

 

88

دہشت گرد کون؟

 

105

آپس کے اختلافات سے پرہیز

 

128

بر صغیر میں مسلم جرنیلوں کی آمد

 

143

دفاع پاکستان کیسے ممکن ہے

 

152

دعا کی فضیلت

 

168

نفس کی شرارت

 

183

سیرت صحابہ ؓ

 

201

مسلمان کا ماضی شہید یا غازی

 

223

جہاد ہند کی تاریخ اور اہمیت

 

237

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61584
  • اس ہفتے کے قارئین 141662
  • اس ماہ کے قارئین 550636
  • کل قارئین114442636
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست