#3848

مصنف : حافظ فیضان اشرف

مشاہدات : 40613

خطبات خطیب (فیضان اشرف)

  • صفحات: 501
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20040 (PKR)
(جمعرات 19 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

دعوت و تبلیغ، اصلاح و ارشاد انبیائی مشن ہے۔ اس کے ذریعہ بندگان اٖلہ کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے صحیح عقیدہ کی معرفت اور باطل عقائد و خیالات کی بیخ کنی ہوتی ہے۔ شریعت اور اس کے مسائل سے آگاہی اور رسوم جاہلیت نیز اوہام و خرافات کی جڑیں کٹتی ہیں۔ دعوت و تبلیغ، اصلاح و ارشاد کے بہت سے وسائل و اسالیب ہیں انہیں میں سے ایک مؤثر ذریعہ دروس وخطابت کا ہے۔ خطابت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ، خاص استعداد و صلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمیٰ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت و صدارت کی بلندیوں کو حاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب و سنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہے جس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیرتبصرہ کتاب ’’خطبات خطیب‘‘ انڈیا کے ایک ابھرتے ہوئے نو جوان سلفی عالم جناب حافظ فیضان اشرف کی تصنیف ہے۔ بظاہر یہ تقاریر و خطبات کی کتاب ہے لیکن مؤلف نے صحیح احادیث کی روشنی میں جدید ومؤثر انداز اور عمدہ اسلوب میں ایسے موضوعات پر مواد اکٹھا کردیا ہے جس کی ضرورت خطباء، علماء، دعاۃ اور طلباء سب کو ہے۔ مصنف موصوف کی خطبات کے حوالے سے اس کتاب کے علاوہ ہدیہ خطیب، بیان الخطیب، طالبات کی دلنشیں تقریریں اور ان من البیان لسحرا بھی شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں۔ یہ کتاب 34 مختلف موضوعات پر مشتمل علماء، خطباء، طلباء، دعاۃ اور مبلغین کے لیے نادر تحفہ ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تاثرات

5

مقدمہ

15

خطباء سے چند باتیں

21

خطبۂ حاجہ اور اس کی شرعی حیثیت

44

جمعہ کے احکام و مسائل

48

علم کی اہمیت

77

نماز کی اہمیت

92

قرآن مجید کے حقوق

107

قرآن خوانی اور ایصال ثواب

123

خوف الٰہی

136

توبہ کی فضیلت

150

جنات کے بارے میں ہمارا عقیدہ

164ٍ

نظر بد اور اس کا علاج

181

وسوسہ ، اسباب و علاج

195

خواب کی حقیقت او اس کی اقسام

210

شیطان سے بچنے کے طریقے

227

حقوق العباد (بندوں کے حقوق)

242

بیوی کے حقوق

258

بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار

274

اسلام امن و شانتی کا پیامبر ہے

287ٍ

صبر اور اس کے فضائل

301

آداب دعا

314

حرام چیزیں

328

قیامت کی نشانیاں

345

منگنی کی شرعی حیثیت

359

لڑکیوں کی بغاوت کے اسباب

372

ولی کے بغیر نکاح

386

ماہ محرم اور اس کی بدعات

401

عید میلاد البنی ﷺ

416

شب براءت کی حقیقت

430

رمضان المبارک کے فضائل و خصائص

445

عشرۂ ذی الحجہ اور قربانی کے احکام و مسائل

461

حج اور عمرہ کیسے کریں؟

476

سورج اور چاند گرہن

487

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67755
  • اس ہفتے کے قارئین 101583
  • اس ماہ کے قارئین 1718310
  • کل قارئین111039748
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست