#3476

مصنف : علی اصغر چودھری

مشاہدات : 12790

خلفائے راشدین کوئز (1800 سوالات مع جوابات)

  • صفحات: 262
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10480 (PKR)
(اتوار 21 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ تعمیر انسانیت لاہور

تمام صحابہ کرام ﷢ کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین ﷢ کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ؑ کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ کے اسوہ ء حسنہ کی بے چوں و چراں پیروی کی اور آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ و عمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین﷢کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام﷢کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔خلفائے راشدین ﷢ میں سب سے برتر فضیلت سیدنا ابوبکرصدیق﷜ کو حاصل ہے ،اس کے بعد سیدنا عمرفاروق﷜کو ،پھر سیدنا عثمان بن عفان﷜کواور پھرسیدناعلی﷜ کو ۔صحابہ کرام کی اسی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر متعدد اہل علم ان کی سیرت اور مقام ومرتبے پر بے شمار کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "خلفائے راشدین کوئز" بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو محترم علی اصغر چودھری صاحب کی کاوش ہے۔ یہ کتاب انہوں نے ریڈیو، ٹی وی، اور دیگر معلوماتی مقابلوں کے لئے 1800 سوالات مع جوابات کی شکل میں تیار کر کے صحابہ کرام ﷢کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73549
  • اس ہفتے کے قارئین 107377
  • اس ماہ کے قارئین 1724104
  • کل قارئین111045542
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست