#2124

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 4782

کاسمیٹکس

  • صفحات: 65
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1300 (PKR)
(ہفتہ 29 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

بننے سنورنے کا رجحان دور حاضر میں ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔اور کاسمیٹکس سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جو جسم کو فطری حسن کی بجائے اضافی حسن،دل کشی،رنگ ،جاذبیت  وغیرہ کے لئے یا من مانا انداز اور رنگ وروپ دینے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔مثلا اسکن کئیر کریمیں ،لوشن،پاؤڈرز ،اسپرے پرفیوم ،لپ سٹک وغیرہ وغیرہ اور ان کے علاوہ  بے شمار چیزیں اس میں شامل ہیں۔لیکن ان میں سے متعدد چیزیں ایسی ہیں جو شرعی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی ہیں ،مثلا نیل پالش لگا لینے سے ناخنوں تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے وضو اور غسل مکمل نہیں ہوتا ہے اور طہارت حاصل نہیں ہوتی ہے۔لہذا ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ ان چیزوں کے استعمال میں شرعی تقاضوں کا بھی خیال رکھے اور فضول خرچی جیسے معاملات سے اجتناب کرے۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’ کاسمیٹکس ‘‘ معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے جسمانی زیب وزینت کے استعمال کی چیزوں کے حوالے سے شرعی تقاضوں کا لحاظ رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

5

سخن وضاحت

 

7

کاسمیٹکس

 

8

جسم کی اہمیت

 

10

صحت و سالمیت اور طہارت و نظافت

 

13

کاسمیٹکس ضرورت یا شوق

 

15

کاسمیٹکس شوق نہیں جنون

 

18

کاسمیٹکس کے اثرات

 

25

الرجی یعنی جلد کا متاثر ہونا

 

29

ویکسنگ کے نقصانات

 

31

لپ اسٹک

 

32

شیمپو

 

33

گرتے بالوں کو روکنا

 

34

رنگ گورا کرنے کی کریمیں

 

38

ناخن پالش

 

38

کاسمیٹکس میں ڈالے گئے رنگوں کے اثرات

 

39

بیوٹی کلینکس کے آلات

 

40

جلدی کینسر

 

43

اسلام میں بناؤ سنگھار کس حد تک

 

45

کاسمیٹکس اور ان میں حرام اجزاء

 

51

طہارت حاصل نہ ہونا

 

52

صلاحیت وقت اور مال کا ضیاع

 

55

عورتوں کو بے وقوف بنانے کا حربہ

 

56

نقلی صورتیں اور جعلی بندے

 

58

کاسمیٹکس اور بے حیائی

 

59

آخری بات

 

62

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80347
  • اس ہفتے کے قارئین 114175
  • اس ماہ کے قارئین 1730902
  • کل قارئین111052340
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست