#4875

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

مشاہدات : 6015

کبیرہ گناہوں کی حقیقت

  • صفحات: 223
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5575 (PKR)
(جمعہ 27 اکتوبر 2017ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور

قرآن مجید کی آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ﴿إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا ﴿٣١﴾ ...النساء اگر کوئی شخص کبیرہ گناہوں سے بچا رہے تو اس کی بخشش ہو جائے گی۔ یہ حقیقت میں خدا تعالیٰ کی رحمت کا اظہار ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بندوں کے ساتھ سختی کا معاملہ نہیں کرنا، اصلاً رحمت اور شفقت کا معاملہ کرنا ہے۔ کبیرہ گناہوں سے بچنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے، جب اصلاً کوئی شخص اپنی زندگی خدا خوفی کے اصول پر گزار رہا ہو۔اور اگر کوئی آدمی ان سے بچا ہوا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اصلاً بندگی کی زندگی گزار رہا ہے۔ یہی وہ شخص ہے جسے یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے گناہوں اور کوتاہیوں کے باوجود خدا کی مغفرت حاصل ہو جائے گی۔اسی لیے اہل علم نے امت کی راہنمائی کے لیے عقائد، فقہ، احکام، آداب اور دیگر موضوعاتپر قلم اٹھا کر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔حسبِ موقعہ کبائر کا تذکرہ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’کبیرہ گناہوں کی حقیقت‘‘ ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور کی بہت عمدہ کاوش ہے ۔جس میں کبیرہ گناہوں کو بیان کیا ہے اور ان کے مرتکب پر دنیوی و اُخروی سزا کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں۔اس کتاب کو امام ابی عبد اللہ محمد بن احمد بن عثمان الذہبی کی تالیف ’’ الکبائر‘‘ ساتھ ساتھ الشیخ محمد بن عبد الوہاب  کی’’الکبائر‘‘اور مزید دیگر کتب سے استفادہ کر تے ہوئے دو ابواب میں مدون کیا گیا ہے۔باب اول گناہوں کی حقیقت اور اثرات پر مشتمل اور جبکہ باب ثانی کبائر کی تفصیلات پر مبنی ہے۔امید ہے یہ کتاب گناہوں سے بچنے میں کافی معاون ثابت ہوگی۔ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین ( پ،ر،ر)

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب اول گناہوں کی حقیقت اور اثرات

 

9

گناہ کبیرہ کیا ہے

 

13

ارتکاب گناہ کے اسباب

 

15

دل پر گناہ کے اسباب

 

35

انسان کی انفرادی زندگی پر گناہوں کے اثرات

 

43

اخروی زندگی پر گناہوں کے اثرات

 

60

باب دوم کبائر کی تفصیلات

 

97

شرک اکبر

 

97

شرک اصغر

 

103

جادو کرنا

 

118

قتل انسان

 

123

یتیم کا مال ہضم کرنا

 

138

سودی معاملات کرنا

 

141

میدان جنگ سے فرار

 

149

پاکدامن خاتون پر زنا کی تہمت لگانا

 

154

والدین کی نافرمانی

 

159

جھوٹ بولنا جھوٹی گواہی دینا

 

167

بیت اللہ کی حرمت پامال کرنا

 

179

ترک نماز

 

184

زکوٰۃ ادا نہ کرنا

 

197

روزہ خوری

 

209

حج ادا نہ کرنا

 

215

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52473
  • اس ہفتے کے قارئین 239549
  • اس ماہ کے قارئین 813596
  • کل قارئین110135034
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست