#3097

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

مشاہدات : 7231

جنت کی راہ

  • صفحات: 283
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7075 (PKR)
(جمعرات 10 دسمبر 2015ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جنت کی راہ ‘‘ مولانا ابو عبد الرحمن شبیربن نور کی تصنیف ہے ۔اس کتاب کوانہوں نے تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں جنت کیسی ہوگی اوراہل جنت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا کیا عنائتیں اور نوازشیں ہوں گی کا بیان ہے ۔ اور باب دوم میں جنت میں داخلے کی لازمی شرطوں کابیان ہے ۔ تیسرے باب میں ان ’’سو (100) اعمال کا تذکرہ ہے جو کسی مومن کو جنت میں لے جانے کاسبب بن سکتے ہیں ۔اور شروع میں ایک مفصل تمہید ہے جس میں مبادی واصول بیان کیے گئے ہیں ۔ نیز ڈاکٹر محمد نذیر مسلم کا جامع اورعلمی طویل مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔ فاضل مصنف نے تمام مسائل کو کتاب اللہ اور ثابت شدہ احادیث کے حوالے سے بیان کیاہے اور اقوال، قصے ،کہانیاں، ذاتی آراء، خواب اوراس طرح کے غیر مستند ذرائع معلومات سےمکمل اجتناب کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کواہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور ہر مومن موحدکو جنت میں داخلہ نصیب فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ ( از ڈا کٹر محمد نذیر مسلم )

11

مقدمی از مؤلف

21

باب اول: جنت اور اس کی نعمتیں

 

فصل اول ۔۔۔۔۔ جنت کیاہے ؟

85

1۔جنت کیے نام

85

2۔ جنت کی وسعت اور کشادگی 

89

3۔ جنت کے مرتبے

90

4۔ جنت کے  مراتب میں فرق و تفاوت

92

5۔ جنت کے دروازے

95

6۔ہر دروازے کی چوڑائی

97

7۔ جنت کے  ہر دو در وازوں کا درمیانی فاصلہ

99

8۔ جنت کے کرشمے

100

9۔جنت کی نہریں

102

10۔ جنت کی مٹی

104

11۔ جنت کے درخت

106

12۔ جنت کا خیمہ

108

13۔ جنت کی عمارتیں او ر محلات

109

14۔ جنت کے بازار

112

15۔جنت کے پھل

113

16۔ جنت  کی خوشبو

115

17۔جنت کی ابدی و لازوال نعمتیں

117

فصل دوم ۔۔۔۔اہل جنت پر عنایتیں ، نوازشیں

123

1۔ جنت میں داخلہ

124

2۔اہل جنت کی جسمانی ساخت

125

3۔ اہل جنت کا پہلا کھانا

127

4۔ ادنی ترین مقام کا جنتی ۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ اعلی ترین مقام کا جنتی

129

5۔ اہل جنت کے لیے خور د ونوش کا شاہی انتظام

131

6۔اہل جنت کے برتن اور زیر استعمال  اشیاء

136

7۔لباس ، زیور اور دیگر جما لیات و کمالیات کا بیان

137

8۔ اہل جنت کے خدمت گار غلمان

143

9۔ اہل جنت کی بیویاں اور  حوریں

145

10۔اہل جنت کی قوت و نشاط

150

11۔اہل جنت کا سماع و غناء

152

12۔ اہل جنت کی سواریاں

153

13۔لازوال جنت ، بے مثال نعمتیں

154

14۔دیدار الہی او ر شرف ہمکلامی

159

باب دوم: جنت میں داخلے کی لازمی شرطیں

 

فصل اول ۔۔۔۔۔۔ایمان لانا

165

1۔اللہ سبحانہ وتعالی پر ایمان لانا

166

2۔فرشتوں پر ایمان لانا

168

3۔آسمانی کتابوں اور صحیفوں  پر ایمان لانا

170

4۔ ابنیاء و رسل پر ایمان لانا

172

5۔ آخرت پر ایمان لانا

181

6۔ قضاء و قدر پر ایمان لانا

189

فصل دوم۔۔۔ ایمان کو ضائع کرنے والے کاموں سے بچنا

193

1۔شرک

193

2۔اللہ اور بندے کے درمیان کسی کو وسیلہ اور واسطہ تسلیم کرنا

194

3۔اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین کو مکمل تسلیم کرنا

195

4۔ شریعت محمدی ﷺ سے دل میں بغض رکھنا

196

5۔کافروں اور مشرکوں کو خارج از ملت اسلامیہ نہ سمجھنا

196

6۔اللہ ،رسول ، احکام شریعت یا شعائر اللہ کا مذاق اڑانا

197

7۔جادو کرنا، جادو کروانا یاجادو گر کی باتوں کو تسلیم کرنا

197

8۔مسلمانوں  کے مقابلے میں کافروں کی مدد کرنا

199

9۔ کسی کو شریعت کی پابندی سے بلند و بالا تصور کرنا

200

10۔ اللہ کے دین سے منہ موڑلینا

201

فصل سوم ۔۔۔ جنت سے  محروم کر دینے والے کاموں سے بچنا

203

کبیرہ گناہوں کی پہچان

203

نعمت ایمان سے محروم کر دینے والے  گناہ

205

حقوق اللہ سے متعلق کبیرہ گناہ

206

حقوق العباد سے متعلق کبیرہ  گناہ

206

شرمگاہ کے حوالے سے کبیرہ گناہ

207

معاشر ے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے گناہ

208

متفرق کبیرہ گناہ

210

اہم وضاحت

211

باب سوم :  جنت میں لے جانے والے کام

 

1۔کلمہ شہادت کی ادائیگی

215

2۔ ایمان لانے کے بعد دین میں استقامت  اختیار کرنا

216

3۔ اللہ تعالی کے اسماء حسنی کو محفو ظ کرنا

217

4۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ،اس پر عمل کرنا

217

5۔آیت الکرسی کا اہتمام

218

6۔ سورۃ الملک کی فضیلت

219

7۔ سورۃ الاخلاص کی محبت

219

8۔ اللہ تعالی کا ذکر

220

9۔ ذکر و تسبیح کا مقام

221

10۔وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنا

224

11۔لاحول ولا قوۃ الا باللہ کا ذکر

224

12۔بازار میں داخل ہوتے وقت کا ذکر

226

13۔جنت کا سوال

226

14۔صدق دل سے توبہ کرنا

227

15۔سید الاستغفار کا ورد

228

16۔اللہ تعالی کی رضا کی خاطر علم حاصل کرنا

229

17۔پانچوں فرض نمازوں کا مقام

229

18۔نماز فجر و عصر کی اہمیت

230

19۔ سنن مؤکدہ کی اہمیت

230

20۔ تحیۃ الوضوء کی فضیلت

231

21۔خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرنا

232

22۔ کثرت سے اللہ تعالی کی رضا کے لیے سجدے کرنا

232

23۔ تہجد کی فضیلت

233

24۔ کثرت سے مسجد میں جانا

234

25۔ تعمیر مسجد

234

26۔مؤذن کا ساتھ دینا

235

27۔روزے کا مقام

235

28 ۔ حج مبرور کا مقام

236

29۔جہاد فی سبیل اللہ

237

30۔ اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

237

31۔ تنگ دست سے درگزر کرنا

238

32۔راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا

238

33۔حیوان سے نیکی کرنا

239

34۔یتیم کی کفالت کرنا

239

35۔ بیٹیوں کی پرورش کرنا

240

36۔37۔حسن اخلاق اور   بحث مباحثہ سے اجتناب

241

38۔جھوٹ سے پر ہیز

241

39۔40۔ زبان کی حفاظت ۔۔۔اور ۔۔۔۔ شرمگاہ کی حفاظت

242

41۔غصہ پینا

243

42۔حسد اور کینہ سے دل کو صاف کرنا

243

43۔ خلق خداکی گواہی

244

44۔ والدین کی خدمت کرنا

245

45۔اولاد کا والد کے حق میں استغٖفار کرنا

246

46۔مریض کی عیادت کرنا

246

47۔ دینی بھائی کی زیار ت کرنا

247

48۔ جگری ساتھی سے محرومی

247

49۔ اولاد کا صدمہ پر صبر کرنا

248

50۔ابتداء صدمہ پر صبر کرنا

249

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53646
  • اس ہفتے کے قارئین 87474
  • اس ماہ کے قارئین 1704201
  • کل قارئین111025639
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست