#3003

مصنف : عبد الہادی بن حسن وہبی

مشاہدات : 8014

جنت کی کنجیاں

  • صفحات: 94
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3290 (PKR)
(بدھ 21 اکتوبر 2015ء) ناشر : فقہ الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا   آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے   اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حورو غلمانملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے۔ لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا۔ زیر تبصرہ کتاب’’ جنت واجب کرنے والے اعمال‘‘ شیخ عبد الہادی بن حسن وھبی کی عربی کتاب کا ترجمہ ہےانہوں نے اس کتاب میں صحیح احادیث کی روشنی میں ان اعمال کا حسین انتخاب پیش کیا ہے۔جن کا التزام ہر مسلمان کےلیے جنت میں داخلہ یقینی بنا سکتاہے۔ محترم حافظ عمران ایو ب لاہوری ﷾ نے اس کتاب کو اردوقالب میں ڈھالنے کے ساتھ ساتھ اس کی تخریج اور مختصر فوائد کا   کا م بھی کیا ہے۔نیز ہرحوالہ کو علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیق سے مزین کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عامۃ المسلمین کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

زبان اور شرمگاہ کی حفاظت

9

فضول گفتگو سے اجتناب

10

خفیہ و اعلانیہ اللہ سے ڈرنا، فقر و تونگری میں میانہ روی اختیار کرنا اور

11

اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا اور اچھا اخلاق اپنانا

11

جھگڑا و جھوٹ چھوڑ دینا اور اچھا اخلاق اپنانا

13

اللہ تعالیٰ کے ننانوے ےنام شمار کرنا

13

کلمہ شہادت اور عیسیٰؑ کی رسالت کا اقرار اور ج نت و جہنم کو برحق ماننا

14

نبیﷺ کی اطاعت کرنا

15

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کے بعد نماز روزہ کی پابندی کرنا

16

قرآن حفظ کرنا

17

بکثرت روزے رکھنا اور قرآن کی تلاوت کرنا

18

سورۃ الملک کی تلاوت کرنا

18

قرآن حفظ کرنا اور اس کی تلاوت کرنا

19

سورۃ الاخلاص سے محبت کرتے ہوئے اس کی تلاوت کرنا

20

سلام پھیلانا، کھانا کھلانا، صلہ رحمی کرنا اور تہجد پڑھنا

21

جھوٹ، وعدہ خلافی، امانت میں خیانت سے بچنا

23

شرک سے اجتناب اور ارکان اسلام پر مضبوطی سے عمل کرنا

24

شرک سے اجتناب اور ارکان اسلام پر مضبوطی سے عمل کرنا

24

دینی علم حاصل کرنے کے لیے نکلنا

25

غصہ کرنا

26

صبح و شام سید الاستغفار پڑھنا

27

مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا

28

حکمران کا عدل کرنا، ہر مسلمان کے لیے نرم دل ہونا اور رسوال سے بچنا

29

حیاء کا دامن ن ہ چھوڑنا

31

اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور

32

سچ بولنا اور جھوٹ سے بچنا

32

بلا ضرورت کسی کے سامنے دست سوال دراز نہ کرنا

33

اذان کا جواب دینا

34

مسجد میں ہی رہائش اختیار کر لینا

35

مسجد کی طرف جانا

35

مسلسل چالیس نمازیں با جماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنا

36

اندھیرے میں مسجد کی طرف چل کر جانا

36

نیک آدمی کا لمبی عمر پانا اور نیک عمل کرنا

37

بکثرت تسبیح ’’تہلیل اور تکبیر کا ورد کرنا

40

نیک عمل کرتے ہوئے موت آنا

41

وفات کے وقت تو حید الٰہی کا اقرار کرنا

41

وفات کے وقت کلمہ پڑھنا

43

خلوص دل سے کلمے شہادت دینا

43

جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ دینا

43

بحالت ایمان موت آنا اور لوگوں سے اس طرح پیش آنا جیسے

44

روزہ، اتباع جنازئز، مسکین کو کھلانا اور مریض کی عیادت کرنا

45

ہمیشہ اچھی بات کرنے کی کوشش کرنا

47

اپنی کوشش سے زیادہ اللہ پر توکل کرنا

48

قاضی کر برحق بات تک پہنچ کر اس کے مطابق فیصلہ کرنا

49

لین دین کے معاملات میں نرم برتاؤ

50

تکبر، خیانت اور قرض سے بچنا

51

عمدہ ، کلام کرنا، کھانا کھلانا، روزے رکھنا اور تہجد پڑھنا

53

سلام کو عام کرنا

53

مصیبت زدہ کو تسلی دینا

54

اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہونا

55

12 سال مسجد میں اذان دینا

55

شوہر کی فرمانبرداری

56

عورت کا نماز، روزہ، پاکدامنی اور شوہر اطاعت کی پابندی کرنا

56

صدمے کی ابتداء میں صبر کرنا

57

دونوں آنکھوں سے نابینے شخص کا صبر کرنا

58

اولاد کی وفات پر صبر کا مظاہرہ کرنا

58

محبوب شخص کی وفات پرصبر کرنا

60

مریض کی عیادت کرنا

60

بچوں کی نیک تربیت کرنا

61

والدین کی اطاعت اور ان سے حسن سلوک

62

اپنے آپ کو لوگوں کی اچھی تعریف کے قابل بنانا

65

اپنے دل کو بغض وحس سے پاک رکھنا

66

جانوروں کے ساتھ بھی شفقت و رحمت سے پیش آنا

69

یتیم کی کفالت کرنا

70

اسطاعت ہو تو حج و عمرہ کرنا

71

بکثرت استغفار کرنا

71

نماز، روزہ اور حرام، حلال کی پابندی کرنا

72

جہاد کرنا، مریض کی عیادت کرنا، مسجد کی طرف جانا

74

وضوء کے بعد کلمہ شہادت پڑھنا

75

ہر وضو کے بعد نفل پڑھنا

75

بکثرت نواجل پڑھنا

76

نماز چاشت کی چار رکعتوںں اور نماز ظہر سے پہلے چار رکعتوں کی پابندی کرنا

78

ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور بعد میں چار رکعتیں ادا کرنا

78

ارکان اسلام اور غسل جنابت کی پابندی

78

نماز فجر اور نماز عصر کی پابندی

79

پانچ فرض نمازوں کو حق جانتے ہوئے ان کی پابندی

80

ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت تسبیح، تمحید اور تکبیر کی پابندی

81

ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا

83

سنن رواتب کی پابندی

83

اللہ سے ڈر کر پڑنا اور اللہ کی راہ میں پہر دینا

84

جہاد کے راستے میں گرد غبار پڑنا

84

اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرنا

85

اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبیﷺ کی رسالت کا اقرار

86

سجدۂ تلاوت پر سجدہ کرنا

86

بکثرت روزے رکھنا

87

اللہ کی راہ میں روزہ رکھنا

87

نماز کی حفاظت

89

نماز اور زکوٰۃ کےساتھ ساتھ صلہ رحمی کرنا

89

اچھی گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا

90

کبیرہ گناہوں سے بچنا

90

اللہ کی رضا کے لیے اپنے مسلمان بھائی کی زیارت کرنا

92

اللہ سے ڈرتا، ارکان اسلام کی کرنا اور میر کی اطاعت کرنا

93

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53238
  • اس ہفتے کے قارئین 87066
  • اس ماہ کے قارئین 1703793
  • کل قارئین111025231
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست