#7544

مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

مشاہدات : 1103

تفسیر ابن کثیر جلد اول

(جدید محقق ایڈیشن)
  • صفحات: 676
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30420 (PKR)
(منگل 01 اپریل 2025ء) ناشر : فقہ الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔آٹھویں صدی ہجری کے مؤرخ و مفسر حافظ عماد الدین بن عمر المعروف حافظ ابن کثیر﷫ نے ایک تفسیر ’’تفسیر القرآن العظیم‘‘ تحریر فرمائی جس کو اللہ تعالیٰ نے قبول امت کا درجہ عطا فرمایا جس میں امام ابن کثیر نے اپنے وقت کے تمام ذرائع بروئے کار لاکر تفسیر قرآن کا بہترین اسلوب اختیار کیا ہے اور قرآن کریم ، احادیث نبویہ، اقوال صحابہ و تابعین اور ائمہ سلف کے اقوال کو پیش نظر رکھا۔اعداد و شمار کے مطابق اس میں احادیث کی تعداد صحیح بخاری کی احادیث سے بھی زیادہ ہے۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں احادیث و آثار کے علاوہ بنی اسرائیل کی روایات سے بعض قصص بھی نقل کیے ۔اکثر و بیشتر مقامات پر امام صاحب نے احادیث کی تصحیح و تضعیف کا بھی اہتمام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر ابن کثیر‘‘ کا نسخہ مولانا محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ کا ترجمہ شدہ اور ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ کی تخریج و تحقیق، مفید اضافہ جات ،ترجمہ میں بعض قدیم الفاظ کی جدید الفاظ میں تبدیلی، تفسیر میں موجود قرآنی آیات کے مکمل حوالہ جات کا اہتمام اور عصر حاضر کی تقریبا ًتمام تحقیقات سے استفادہ شدہ 6؍جلدوں پر مشتمل جدید ایڈیشن ہے۔ (م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54747
  • اس ہفتے کے قارئین 54747
  • اس ماہ کے قارئین 423792
  • کل قارئین121542999
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست