#4057

مصنف : محمد عبد الرحمن عمر

مشاہدات : 12872

کامیاب شادی کے سنہرے اصول اور ازدواجی اسرار و رموز کی نقاب کشائی

  • صفحات: 508
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20320 (PKR)
(بدھ 16 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات، عقائد وعبادات، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے۔ مسلمانانِ عالم کو اپنے معاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے۔ اسلام میں جس طرح دیگر شعبہ ہائے حیات کی راہنمائی اور سعادت کے لیے واضح احکامات اور روشن تعلیمات موجود ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی اورمرد وعورت کے باہمی تعلقات کے متعلق بھی اس میں نہایت صریح اور منصفانہ ہدایات بیان کی گئی ہیں۔ جن پرعمل پیرا ہو کر ایک شادی شدہ جوڑا خوش کن اور پر لطف زندگی کا آغاز کرسکتا ہے ۔ کیونکہ یہ تعلیمات کسی انسانی فکر و ارتقاء او رجد وجہد کانتیجہ نہیں بلکہ خالق کائنات کی طرف سے نازل کردہ ہیں جس نےمرد وعورت کو پیدا کیا اور ان کی فلاح وکامرانی کے لیے یہ ہدایات بیان فرمائیں۔اکثر لوگ ازدواجی راحت وسکون کےحریص اور خواہشمند ہوتےہیں لیکن اپنے غلط طرز عمل ا و رقوانین شرعیہ سے غفلت کی بنا پر طرح طرح کی مشکلات اور مصائب کاشکار ہوکر اپنا سکون واطمینان غارت کر لیے ہیں جس سے نہ صرف بذات خود وہ بلکہ ان کےاہل وعیال او رکئی ایک خاندان پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان پریشانیوں اور مصائب کے اسباب میں سرفہرست احکام شرعیہ سےاعراض، خواہشات کی پیروی، کفار و مشرکین خصوصاً مغربی طرز حیات کی اندھی تقلید وغیرہ شمار کیے جاتے ہیں۔اگر مسلمان اپنے گھروں کو امن و اطمینان کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور ایک پُر سکون ازدواجی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے معاشرتی رہن سہن اور طرز حیات کوانہی تعلیمات وارشادات کاپابند بنانا ہوگا جو ہماری ہدایت و سعادت کے لیے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائیں اور رسول اکرم ﷺ نے اپنے قول وعمل سے ان کو نہایت آسان اور واضح پیرائے میں بیان فرما دیا ہے۔ لہذا ہمیں سیرت نبوی، حیاۃ صحابہ، وصحابیات اور سلف صالحین کےطرز عمل کو اپنے لیے آئیڈیل اور نمونہ بناناہوگا جو ہمارے لیے ہر موڑ پر دنیا وآخرت کی سرافرازی اور فوز وفلاح کا ضامن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ کامیاب شادی کے سنہرے اصول اور ازدواجی اسرار و رموز کی نقاب کشائی ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد عبد لرحمٰن عمر ﷾ کی تصنیف ہے انہوں نے بڑی محنت سےخوبصورت انداز میں اسے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں نہایت جامعیت اور گہرائی کے ساتھ ازدواجی تعلقات اورخانگی معاملات کو موضوع سخن ٹھہریا ہے ا ور اس کے متعلق ہر گوشے پر نہایت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اس ضمن میں شادی کی ترغیب اور فوائد، اسلامی نقطۂنظر سے جنس کی اہمیت، خاوند اور بیوی منتخب کرنے کے شرعی اصول وضوابط ، نکاح کے مسائل وآداب، پسدیدہ خاوند اور بیوی کی صفات، میاں بیوی کے حقوق وفرائض، شادی شدہ جوڑے کے لیے نصیحتیں اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بحث اس کتاب میں پیش کی گئی ہے۔ پروفیسر حافظ عبدالجبار﷾ نے اردو داں طبقہ کے لیے اسے اردو زبان میں منتقل کیا ہے تاکہ قارئین اپنی کو تاہیوں اور غلطیوں کا تدارک کر کے ایک خوش وخرم ازدواجی زندگی آغاز کرسکیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے قارئین کےلیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

19

عرض مؤلف

21

شادی

 

نکاح کی تعریف

 

نکاح کا لغوی معنی

26

شرعی معنی

26

نکاح کا شرعی حکم

26

شادی کا جواز

26

شادی کی ترغیب

27

شادی کے فوائد

31

شادی کے مقاصد

33

معاشرتی فرائض

36

تربیتی فرائض

34

نفسیاتی فرائض

39

دینی فرائض

43

شادی کے نو (9) فوائد

44

میاں بیوی کے درمیان جھجک کا خاتمہ

45

بے کلفی اور سپردگی

46

فہرست نا مکمل

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74897
  • اس ہفتے کے قارئین 108725
  • اس ماہ کے قارئین 1725452
  • کل قارئین111046890
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست