#3080

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 7305

جنتی کون ؟ دوزخی کون ؟ قرآن کی روشنی میں

  • صفحات: 147
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3675 (PKR)
(جمعرات 03 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ اور جہنم بہت ہی بری قیام گاہ،بہت ہی برا مقام اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہےجسے اللہ تعالی نے کافروں،منافقوں،مشرکوں اور فاسقوں وفاجروں کے لئے تیار کر رکھا ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں جنت اور جہنم دونوں کا بار بار تذکرہ فرمایا ہے۔اور جہنم کا تذکرہ نسبتا زیادہ کیا ہے۔اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ انسانوں کی اکثریت ترغیب سے زیادہ ترہیب کو قبول کرتی ہے۔جہنم وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ ہے جس کی ہولناکی کا اندازہ لگانا دنیوی زندگی میں محال ہے۔انسان كو اپنی اس عارضی اور دنیاوی زندگی میں جہنم سے آزادی کا سامان کرنا چاہیے اور جہنم کی طرف لے جانے والے راستوں سے اجنتاب کرنا چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’جنتی کون؟دوزخی کون؟ قرآن کی روشنی میں ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں ایسےتمام امور بیان کرنے کی کوشش کی ہےجن کی بنا پر قرآن نے انسانوں کےجنتی یا دوخی ہونےکاذکرکیا ہے۔اختصار کےپیش نظر ہر حوالے کےلیے ایک ہی متعلقہ آیت اور اس کااردوترجمہ دے دیا ہے ۔مزید حوالہ جات کوتکرار سےبچنے کےلیے صرف سورتوں کےناموں اورآیتوں کےنمبروں تک محدود رکھا ہے اوران کامتن اورترجمہ نہیں دیا۔فاضل مصنف نے کتاب کے دوحصے کیے ہیں پہلے حصے میں ایسے 35اوامرذکر کیے ہیں جن کی پابندی کر کے کوئی شخص جنت کامستحق ہوسکتاہے۔ پھر ساتھ ہی 10 ایسے نواہی بیان کیے ہیں جن سے اجتناب کر کے کوئی آدمی جنت کاحق دار ہوسکتاہے ۔دوسرے حصے میں ایسے 72امور بیان کیے ہیں جن کےارتکاب پر کوئی آدمی آخرت میں دوزخ کے عذاب کا مستوجب ہوگا۔اگرچہ قرآن مجید کےعلاوہ صحیح احادیث میں بھی جنتیوں اور دوزخیوں کی کچھ مزید نشانیاں بیان ہوئی ہیں تاہم مصنف نے صرف قرآن کی روشنی میں جنتیوں اور جہنمیوں کی نشانیاں بیان کی ہیں ۔ کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب اور علوم قرآن سے گہرا شغف ہے او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔ قرآن مجید کا لفظی وبامحاورہ ترجمہ کرنے کے علاوہ قرآن مجید کی تفسیر لکھنے میں مصروف ہیں جس کی کچھ جلدیں طبع ہوکر منظر عام آچکی ہیں مزید کام جاری ہے اللہ تعالیٰ انہیں تکمیل کی توفیق دے ۔اور ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ، اس کتاب کواہل اسلام کے لیے نفع بخش بنائے اور ہمیں ایسے کام کرنے کی توفیق دے جس کےنتیجے میں ہم اُخروی زندگی میں دوزخ کے عذاب سےبچ سکیں اور اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوجائیں(آمین) (م۔ا)

پیش لفظ

13

پہلا حصہ

15

قرآن میں جنتیوں کی نشانیاں

17

(ا) جن اوامر کی پابندی پر جنت کا وعدہ ہے

24

1۔تقوی

24

2۔نماز

26

3۔ زکوۃ

28

4۔روزہ

29

5۔جہاد

29

6۔شہادت ( شہید ہونا)

31

7۔ہجرت

33

8۔توبہ

34

9۔صبر

35

10۔عبادت گزاری

37

11۔توکل

39

12۔انفاق فی سبیل اللہ

40

13۔حمدو ثنا

43

14۔کثرت ذکر

44

15۔سچی گواہی

44

16۔دعا

45

17۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر

46

18۔عاجزی

47

19۔عذاب الہی سے ڈرنا

47

20۔مشورہ

48

21۔غصے کی حالت میں معاف کر دینا

48

22۔حدوداللہ کاخیال کرنا

49

23۔سحر کے وقت استغفار کرنا

49

24۔برائی کے جواب میں نیکی کرنا

50

25۔نیکو کاری

50

26۔قرآن کو توجہ اور غور سے سننا

52

27۔سچے لو گ

52

28۔نذر پوری کرنا

53

29۔بھوکے کو کھاناکھلانا

54

30۔زیادہ نیکیاں

54

31۔امانت و دیانت

54

32۔ایفائے عہد

55

33۔مہاجرین و انصار

56

34۔نفس مطمئنہ

57

35۔کفایت شعاری

57

(ب)     نواہی جن سے پرہیزپر جنت کا وعدہ ہے

59

1۔کبیرہ گناہوں سے بچنا

59

2۔شرک

59

3۔جھوٹ

60

4۔زنا

60

5۔تکبر

62

6۔فساد فی الارض

62

7۔علو فی الارض یادنیا میں اپنی بڑائی چاہنا

63

8۔لغو اور بے ہودہ کام

63

9۔خواہش پرستی

64

10۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں سے دوستی کرنا

64

دوسر حصہ ؛

67

قرآن میں دوزخیوں کی نشانیاں

68

1۔کافر لوگ

68

2۔مشرکین

71

3۔منافقین

74

4۔مکذبین یعنی جھٹلانے والے

78

5۔منکرین آخرت

80

6۔منکرین قرآن

82

7۔اللہ و رسول ﷺ پر ایمان نہ لانے والے

84

8۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرنے والے

84

9۔بعض نبیوں کو ماننے او ر  بعض کو نہ ماننے والے

86

10۔کتاب الہی کے بعض حصوں کو ماننے اور بعض کو نہ ماننے والے

86

11۔رسولوں کا مذاق اڑانے والے

87

12۔قرآن کا مذاق اڑانے والے

87

13۔دین حق کا مذاق اڑانے والے

89

14۔حضرت  عیسی ّ کو خداماننے والے

91

15۔مرتدکے لیے

92

16۔کافر ابو لہب اور اس کی بیوی کےلیے

92

17۔اللہ کی نافرمانی کرنے والے

93

18۔رسولﷺکی نافرمانی کرنے والے

95

19۔اللہ کے مجرمین کے لیے

96

20۔برے اعمال کرنے والے

97

21۔نماز نہ پڑھنے والے

99

22۔اللہ کی یاد سے منہ موڑنے والے

99

23۔فساد فی الارض کے مرتکب

100

24۔مسجدوں کو ویراں کرنے  والے

102

25۔مساجد میں ذکر الہی سے روکنے والے

102

26۔اللہ سے عہد کر کے توڑنے والے

103

27۔جھوٹی قسمیں کھانے والے

104

28۔دین فروشوں کے لیے

104

29۔دین میں جھگڑا پیداکرنے والے

105

30۔دین میں شک کرنے والے

105

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41317
  • اس ہفتے کے قارئین 228393
  • اس ماہ کے قارئین 802440
  • کل قارئین110123878
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست