#2975

مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

مشاہدات : 12713

جدید تجارتی شکلیں شرعی نقطۂ نظر

  • صفحات: 676
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23660 (PKR)
(جمعرات 01 اکتوبر 2015ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :َیا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘۔کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے او راپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے۔ ان میں معاشی زندگی کے مسائل او ران کے حل کو خصوصی اہمیت کے ساتھ بیان کیاگیا ہے ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے۔ تجارت، لین ،دین اورباہمی معاہدہ کی مختلف دور میں مختلف صورتیں رائج رہی ہیں ، بہت سے عقود اورمعاملات بنیادی طور پر قدیم زمانہ میں بھی رائج تھے او رعہد جدید میں ان کی ترقی یافتہ صورتیں رائج ہوگئیں ہیں۔ تجارتی مسائل میں ایک اہم مسئلہ یہ ہےکہ کیا خریدی ہوئی چیز پر قبضہ کرنے سے پہلے اس کو فروخت کیا جاسکتاہے یا نہیں اوراس کا منافع حاصل کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟ آج قبضہ کےعنوان سے بہت سارے مسائل پیدا ہورہے ہیں لہذا ان مسائل کے پیش نظر  ’’مجمع الفقہ الاسلامی الہند ‘‘ نے ’’بیع قبل القبض ‘‘کےعنوان پر 14 ؍اکتوبر 1996ء جے پور(انڈیا) نواں فقہی سیمنار میں منعقد کروایا۔ زیر نظر کتاب’’ جدید تجارتی شکلیں شرعی نقطۂ نظر ‘‘مذکورہ سیمینار میں علماء اور ارباب افتاء کی طرف سے پیش گیے علمی مقالات کا مجموعہ ہے۔ مقالہ نگاروں نے قرآن وحدیث کی عبارات واشارات اور مذاہب اربعہ کے اجتہادات کو سامنے رکھ کر اپنا نقظہ نظر پیش کیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اردو زبان میں اپنے موضوع پر منفرد کتاب ہے۔ موضوع کی اہمیت وضرورت اور افادیت کے پیش نظر اسلامک فقہ اکیڈمی نے اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ۔۔۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

11

افتتاحیہ۔۔۔ حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

15

پہلا باب تمہید امور

 

اکیڈمی کا فیصلہ

21

سوالنامہ

23

تلخیص مقالات۔۔۔ مفتی محمد نعیم اختر ندوی

26

عرض مسئلہ

38

سوال نمبر 1: خالد سیف اللہ رحمانی

38

سوال نمبر 2: مفتی فہیم اختر ندوی

48

قبضہ کی حقیقت اور قبضہ سے پہلے خریدو فروخت فقہ اسلامی کی روشنی میں

81

قبضہ سے پہلے خرید و فروخت اور قبضہ کی نوعیت

97

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت۔ اصولی مباحث

125

شریعت میں قبضہ سے پہلے خریدو فروخت

150

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت میں فساد و بطلان کی تعین

228

خریدو فروخت میں قبضہ کی حقیقت اور اس کا مفہوم

241

بیع میں تحریری وثائق و دستاویز پر قبضہ کی حیثیت

284

قبضہ شرعی سے قبل اشیاء کی خریدو فروخت کا شرعی حکم

344

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت کی ممانعت عمومی یا خصوصی

371

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت سے متعلق چند جدید مسائل

487

خرید و فروخت میں تخلیہ کی حیثیت

501

قبضہ سے پہلے بیع کی شرعی حیثیت

515

اشیاء کی نوعیت کے اعتبار سے قبضہ کا تیعن

519

خریدو فروخت میں قبضہ اور تخلیہ کی شرعی معیار

553

شریعت میں قبضہ سے پہلے خریدو فروخت کا حکم

556

بیع و شر میں قبضہ حسی حکمی کی نوعیت

564

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت اور ائمہ کا حکم

568

خریدو فروخت میں وثیقہ اور دستاویزات کی حیثیت

577

شریعت میں قبضہ کا مفہوم و مصداق

579

کتاب و سنت کی روشنی میں قبضہ کی حقیقت

589

اسلام میں قبضہ سے پہلے خریدو فروخت کا اعتبار

598

بیع پر قبضہ سے پہلے اس کی فروختگی کا حکم

608

قبضہ سے پہلے بیع و شراء کا شرعی حکم

213

اشیاء منقولہ کی بیع قبضہ سے پہلے

619

قبضہ سے پہلے کسی چیز کو فروخت کرنا

224

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت اور فقہاء کی تشریحات

642

اشیاء منقولہ اور غیر منقولہ میں قبضہ کا حکم

645

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت اور اس کے چند اہم پہلو

652

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت

661

قبضہ سے پہلے خریدو فروخت کا شرعی حکم

669

قبضہ سے متعلق احادیث کی حیثیت اور غرر کے احکام

675

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2768
  • اس ہفتے کے قارئین 319157
  • اس ماہ کے قارئین 106402
  • کل قارئین113998402
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست