#2998

مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

مشاہدات : 19967

جدید معاشی مسائل اور مولانا تقی عثمانی کے دلائل کا جائزہ

  • صفحات: 194
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4850 (PKR)
(پیر 26 اکتوبر 2015ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل رہنمائی موجود ہے۔اسلام   تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں بائع اور مشتری دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ،اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے دھوکہ ،فریب یا فراڈ ہونے کا اندیشہ ہو۔یہی وجہ ہے اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ ،دھوکہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔لیکن افسوس کہ اس وقت پاکستان میں موجود تمام بینک سودی کاروبار چلا رہے ہیں۔حتی کہ وہ بینک جو اپنے آپ کو اسلامی کہلاتے ہیں  وہ بھی سود کی آلائشوں سے محفوظ نہیں ہیں۔پاکستان میں نام نہاد اسلامی بینکاری کے سرخیل کراچی کے معروف دیو بندی عالم دین مولانا تقی عثمانی صاحب ہیں۔جنہوں نے متعدد مختلف فیہ اقتصادی مسائل میں جواز کا فتوی دے رکھا ہے۔جس پر دیو بند مکتبہ فکر سمیت تمام مکاتب فکر کے اہل علم کو تحفظات ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" جدید معاشی مسائل اورحضرت مولانا تقی عثمانی کے دلائل کا جائزہ"دیو بند مکتب فکر کے معروف عالم دین ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب، مفتی جامعہ مدنیہ لاہور کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا تقی عثمانی صاحب کے دلائل کا جائزہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مسئلہ 1 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت

 

6

مسئلہ 2 کیا شئیرز کی خرید و فر وخت جائز ہے

 

54

مسئلہ 3 بازار حصص تعارف و حکم

 

73

مسئلہ 4 کیا تکافل کا نظام اسلامی ہے

 

92

مسئلہ 5 مروجہ اسلامی بینکاری کی چند خرابیاں

 

133

مسئلہ 6 کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم

 

164

مسئلہ 7 تجارتی انعامی سکیموں کا شرعی حکم

 

173

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91703
  • اس ہفتے کے قارئین 304458
  • اس ماہ کے قارئین 91703
  • کل قارئین113983703
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست