#3558

مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

مشاہدات : 9693

عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی

  • صفحات: 435
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10875 (PKR)
(ہفتہ 19 مارچ 2016ء) ناشر : دار الامین لاہور

عمار خان ناصر ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ، پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدر﷫کے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحبزادے ہیں۔لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔کچھ عرصے سے اُنہوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔موصوف ایک رسالے"ماہنامہ الشریعہ"کے مدیر  اور غامدی صاحب  کے ادارے ’المورد‘ کے اسسٹنٹ فیلو ہیں، اسی نسبت سے انکی تحاریر غامدی صاحب کے رسالے مجلہ اشراق میں بھی چھپتی رہتی ہیں،غامدی صاحب کے تجدد پسندانہ افکار و نظریات کے دفاع،   انکی  اشاعت  و ترویج کے لیے انکی خدمات   ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انکے مکتبہ فکر کی آواز چونکہ تجدد دین کی ہے اس لیے بہت سے علماء   ان کے  اجتہادات،نظریات ، غلط فہمیوں اور افراط و تفریط پر وقتا فوقتا اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ان علماء  میں سے   ایک نام جامعہ مدنیہ، لاہور کے ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب اور مفتی شعیب احمد صاحب کابھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی"انہی دونوں علماء کرام کی مشترکہ کاوش ہے جس میں انہوں نے عمار خان ناصر کے باطل عقائد ونظریات کا رد کیا ہے۔ان  کا طریقہ یہ ہے کہ وہ فریقِ مخالف کے دعوے اور دلیل کو بلاکم وکاست اس کے اپنے الفاظ میں ذکر کرتے ہیں اورپھر تفصیل سے اس کا جواب دیتے ہیں ۔عمار خان ناصر صاحب کی تحریرات اور ان پر مفتی صاحب کی طرف سے کی جانے والی گرفت کو اگرعمار صاحب کی عبارت آرائی سے بالا تر ہوکربنظرِ انصاف دیکھا جائے توصاف نظر آتاہے کہ عمار خان صاحب کے دعاوی اور دلائل پر مفتی صاحب کی تنقید اور گرفت صحیح اور برمحل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

با ب:1 اہل سنت کے دو مسلمہ ضابطے او ران سے عماخان کااعراض

20

باب 2: سنت سے بیزاری اور من گھڑت ضابطے

30

عمارخان کاپہلامن گھڑت ضاطہ

30

عمار خان کادوسرا من گھڑت ضابطہ

42

باب :3 عمار خان او راجماع امت

48

عمار خان اجماع کو مشکوک بناتے ہیں

49

عمار خان اجماع کو علمی افسانہ کہتے ہیں

58

عمارخان باآخر اجماع سکوتی کااعتراف کرتے ہیں

58

باب :4 خرق اجماع او رعمار خان کی فریب کاری

67

عمار خان کااپنا ضابطہ

67

مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل

68

مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل

68

عمار کی کج بحشی

81

نص کی ایک تاویل کیے جانے کے بعد کیا اسے مختلغ تاویل کو لیا جاسکتاہے

88

کوئی ایسا علمی سوال آجائے جس کی توجیہ سابقہ رائے کو درست ماننے کی صورت میں نہ کی جاسکتی ہو

103

باب :6 عمار خان کی خواہش اسلام کانیاایڈیشن

118

با ب:6 دیت کی بحث

127

عمار خان او رجاوید غامدی کے نزدیک دیت کی مقدار کاحکم تشریعی نہیں ہے

127

دیت پر شاہ ولی اللہ صاحب کانقطہ نظر

134

عمارخان کےدواشکال اور ان کاجواب

136

عمار خان کے دواعتراض اور ان کاجواب

138

باب :7 عورت احادیث وآثار کی حجیت

145

عمار صاحب کی خوفناک غلطی

148

با ب،8 دیت عاقلہ او رعمار کانیا فلسفہ

160

باب :9 زناکی حد او رعمار صاحب

163

عمار صاحب کی الجھن

163

باب :10 زناکی سزا

189

دبستان شبلی کی انوکی تحقیقات

200

حضرت ماعز ؓپر بہتان کی حقیقت

201

باب :11 حدزناکی تدریجی

204

باب :12 جلاوطنی سے خلاصی کے لے عمار خن کے دواقدا م

209

رحم سے خلاصی کی کوشش

212

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57630
  • اس ہفتے کے قارئین 91458
  • اس ماہ کے قارئین 1708185
  • کل قارئین111029623
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست