اسلامی تعلیمات ( مکتبہ اسلامیہ )

  • صفحات: 290
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8700 (PKR)
(جمعرات 28 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔انگریز مصنف مائکل ہارٹ نے تاریخ انسانی کے سو بڑے آدمیوں کی فہرست مرتب کی تو اس نے نبی کریم ﷺکے نام کو سرفہرست رکھا ۔سلسلہ انبیاء کےآخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں اور اسلام آخری او رحتمی دین ہے جو قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جامع اورعالمگیر منبع ہدایت ہے اسی فکری وعملی دعوت کے لیے شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہور گزشتہ نصف صدی سے نہایت اخلاص سےمصروف عمل ہے۔اس یونیورسٹی میں پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم اسلامیہ او رمطالعہ پاکستان ( سال اول اور سال دوم میں) بطور لازمی مضمون پڑھایا جاتا ہے ۔اس کے معاشرے پر مثبت اثرات نمایا ں نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ اس مضمون کامقصد یہی ہے کہ ایک اچھے انجنیئر کے ساتھ ساتھ اچھے باکردار مسلمان کا ہونا بھی لازمی اور ضروری ہے۔زیر نظر کتاب '' علوم اسلامیہ'' انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہورکے طلباء کے لیے نصابی کتاب ہے جسے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور )اورڈاکٹر حافظ محمد شہباز( لیکچر شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور) نے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سال دوم کے طلباء وطالبات کے لیے مرتب کیا ہے ۔ مرتبین نے اس کتاب میں اگرچہ زیادہ تفسیر ی وتشریحی نکات بیان نہیں کئے تاہم انہوں نے انجنیئرنگ یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو بطور خاص اور دوسرے اداروں کے طلباء کوبالعموم قرآن فہمی اور علم حدیث کی بنیادی معلومات فراہم کردی ہیں ۔لہذا اہل اسلام کےلیے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے ۔ افادۂ عام کےلیے اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا کیا گیا ہے اللہ تعالی سے دعا کہ وہ اپنے فضل وکرم سے ہمارے سینوں کوفہم قرآن وحدیث کےلیے کھول دے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اعجاز القرآن

 

15

معجزہ قرآن

 

15

وجوہ اعجاز

 

16

فصاحت و بلاغت

 

19

پشین گوئیاں

 

19

عدم اختلاف

 

20

قوت تاثیر

 

21

قرآن باعث ہدایت

 

21

تعلیم فرائض چہار گانہ نبوت

 

23

قرآن کا جواب لانے کی طاقت نہیں

 

24

رسول امی ﷺ کی زبان سے ادا ہونا

 

25

حفاظت کا وعدہ

 

25

قوت دلائل

 

26

خلاصہ

 

27

اصول تفسیر

 

28

تفسیر کا لفظی و اصطلاحی معنی

 

29

تاویل

 

32

تفسیر القرآن بالقرآن

 

33

تفسیر القرآن بالحدیث

 

33

خلاصہ

 

35

اسلامی حدود و تعزیرات ، فلسفہ حکمت

 

37

فلسفہ حکمت

 

51

انسان برائی کا مرتکب کیوں ہوتا ہے؟

 

52

آخرت کے عذاب سے چھٹکارا

 

64

سورۃ النور

 

67

سورۃ النور کا ترجمہ

 

70

سورۃ لقمان

 

96

سورۃ لقمان کا ترجمہ

 

98

حضرت لقمان  کی چند نصیحتیں

 

122

حصہ دوم الحدیث

 

137

حفاظت و تدوین حدیث

 

137

صحاح ستہ اور ان کے مولفین کا تعارف

 

144

کتاب الجامع ، از بلوغ المرام لابن حجر العسقلانی

 

153

باب البر والصلۃ

 

165

نماز

 

177

زکوۃ

 

190

روزہ

 

203

حج بیت اللہ

 

216

جہاد فی سبیل اللہ

 

233

سیرت محمدیہ

 

255

مسلمانوں کا وطن چھوڑنا

 

256

ہجرت

 

258

دعوت اسلامی شاہی درباروں میں

 

260

قبائل کا مسلمان ہونا

 

265

غزوات

 

266

خطبہ

 

267

کنبہ کے حالات

 

268

بیویاں

 

268

خلق محمدی

 

271

تعلیمات مصطفویہ

 

279

منتخب آیات کا ترجمہ

 

283

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93894
  • اس ہفتے کے قارئین 306649
  • اس ماہ کے قارئین 93894
  • کل قارئین113985894
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست