عام مشاہدہ یہ ہے کہ بہت سارے افراد اپنے آپ کو صرف اس بناء پر مسلمان کہتے ہیں کہ ان کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ میں ان کا مذہب ،اسلام درج ہوتا ہےیا وہ اس لئے مسلمان کہلاتے ہیں کہ مسلمان ماں باپ کے گھر پیدا ہو گئے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ مسلمان ہونے کا صحیح مطلب اور اس کے تقاضوں کو نہیں سمجھتے ہیں۔حالانکہ صحیح معنوں میں مسلمان ہونے کے لئے اسلام کے تقاضوں کو سمجھنا اور ان کو پورا کرنا ضروری ہے۔اسی طریقے سے ہی کسی فرد کا مسلمان بننا اور اسلام کے ساتھ منسوب ہونا درست اور صحیح ہو سکتا ہے اور وہ پکا اور سچا مسلمان ہو سکتا ہے۔ایمان کے انہی تقاضوں میں سے ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ ہر مسلمان اسلام کے لئے کام کرے اور کام کرنے والی قوتوں اور جماعتوں سے وابستہ ہو۔زیر تبصرہ کتاب (اسلام سے وابستگی کے تقاضے) ڈاکٹر فتحی یکن کی عربی کتاب "ما ذا یعنی انتمائی للاسلام"کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کرنے کی سعادت ڈاکٹر محمد علی غوری نے حاصل کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں اسلام کے انہی تقاضوں کو بیان کیا ہے جنہیں پورا کرنے کے بعد ہی کوئی فرد صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کا حقدار بنتا ہے۔انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ امت مسلمہ کا اپنا علیحدہ تشخص اور اپنی خاص پہچان ہے۔اس کی اپنی بنیاد ہے ،جس کا ماخذ اسلام ہے۔وہ اسلام جو دین فطرت ہے۔اور اسی تشخص کی بناء پر یہ امت پوری دنیا کی فکری اور سیاسی قیادت کر سکتی ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
کارکنان دعوت و تبلیغ کی ذمہ داریاں |
3 |
مسلمان ہونے کے تقاضے |
7 |
اسلام اور اخلاق کا فطری تعلق |
29 |
مسلمان کی صفات |
31 |
مسلماں کی خاندانی ذمہ داریاں |
43 |
شادی کی ذمہ داری |
44 |
نفسیاتی شکست کے نمایاں پلو |
57 |
اسلامی تحریک سے وابستگی کے تقاضے |
66 |
اسلامی تحریک: مشن، خصوصیات اور ضروری وسائل |
93 |
کارکنان دعوت و تبلیغ کی تحریکی خصوصیات |
102 |
اسلامی تحریک کے ساتھ منسلک ہونے کے تقاضے |
121 |
احیائے اسلام کی تحریکوں سے وابستگی کی شرائط |
142 |
اطاعت اور اس کی شرعی حیثیت |
145 |
بھائیوں کے درمیان رابطے کا ورد |
163 |