#3023

مصنف : ڈاکٹر نور محمد غفاری

مشاہدات : 7253

اسلام کا قانون محاصل

  • صفحات: 175
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6125 (PKR)
(پیر 02 نومبر 2015ء) ناشر : مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، لاہور

اسلام نے ریاست کا جو تصور پیش کیا ہے وہ نہ تو آمرانہ ہے اور نہ ہی موجودہ زمانے کی مغربی جمہوریت کی مطابق جمہوری۔اسلام کے عطا کردہ تصور ریاست کے بارے میں زیادہ سے زیادہ اگر ہم کچھ کہہ سکتے ہیں تو وہ یہ کہ اسلام ایک فلاحی ، شورائی، اور عادلانہ نظام حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔اسلام کے نزدیک امام رعایا کی دنیوی اور مادی فلاح کا نگران اور اخلاقی و دینی اقدار کا محافظ ہوتا ہے اور وہ ہر وقت خلق خدا کی بہبود کی فکر میں لگا رہتا ہے۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام کا قانون محاصل "محترم مولانا ڈاکٹر نور محمد غفاری صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلام کے اسی عظیم الشان معاشی نظام کی خوبیوں کو بیان کیا ہے اور اسلامی حکومت کے عادلانہ نظام مثلا زکوۃ، عشر، غنیمت اور مال فے جیسے محاصل پر روشنی ڈالی ہے۔یہ اپنے موضوع ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

چند بنیادی حقائق اور وضاحتیں

12

اسلام کے نظام مالیات کے مقاصد

12

روحانی اور مادی ترقی کا یکساں حصول

14

دولت کی منصفانہ تقسیم

16

قیمتوں کی عادلانہ سطح برقرار رکھنا

16

تجارتی چکروں کا انسداد

18

اسلام کے مالیاتی نظام کے دو پہلو

19

مسلمانوں سے آمدنی

19

غیر مسلموں سے آمدنی

21

اسلامی ریاست کا بجٹ

21

اسلامی ریاست میں منصوبہ بندی

23

سرکاری خزانہ کا دائرہ کار اور ترجیحات

25

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101906
  • اس ہفتے کے قارئین 314661
  • اس ماہ کے قارئین 101906
  • کل قارئین113993906
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست