#4415

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 10303

اسلام اور آسانیاں

  • صفحات: 241
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6025 (PKR)
(ہفتہ 22 اپریل 2017ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور

دین کی سہولت اور نبی کریم ﷺکےآسانی کرنے کے مظاہر دین کے ہرگوشے میں ہیں ۔جن کا انکار معصیت کا مرتکب ہونے کے مترادف ہے ۔کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جوتھوڑے تقویٰ کےاظہار کے لیے اللہ کی دی ہوئی رخصتوں کا انکار کردیتے ہیں حالانکہ نبی ﷺ کا معمول تھا کہ اگر آپ ﷺ کودوکاموں میں سے ایک کے چناؤ کا اختیار دیا جاتا تو آپﷺ اس کو اختیار کرتے جو آسان ہوتا کیوں کہ جب رخصت ملے تو اس کا استعمال اللہ کو اچھا لگتا ہے ۔جن احکام ومسائل اورامور میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو رخصتیں اور آسانیاں دی ہیں وہ کتب وحدیث وفقہ میں موجود ہیں ۔جس عام شخص مستفید نہیں ہوسکتا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام اور آسانیاں‘‘ محترم جناب مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے امت مسلمہ کےلیے تمام معاملات وعبادات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ سہولتوں ، رخصتوں اور آسانیوں کوقرآن وسنت اور مختلف ائمہ محدثین کی کتب سےآسانیوں کاانتخاب کر کےانہیں یکجا کردیا ہے کیونکہ ان رخصتوں اور سہولتوں کو عوام الناس تک پہنچانا بھی دعوت وتبلیغ کا حصہ ہے ۔کتاب وسنت کی روشنی میں احکام اسلام اور شریعت کے دیگر امور میں پائی جانے والی آسانیوں پر مشتمل یہ کتاب ایک گرانقدر مجموعہ اور بیش قیمت تحفہ ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام دعوتی ،تبلیغی ، تحقیقی وتصنیفی اور تدریسی خدمات کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مولف

 

24

تقریز

 

25

طہارت اور آسانیاں

 

29

پانی نہ ملنے کی صورت میں رخصت

 

29

مریض کے لیے رخصت

 

30

زخمی کے لیے رخصت

 

30

جب تک پانی نہیں ملتا تیمم کی رخصت

 

30

غسل والے کے لیے رخصت

 

31

تیمم کا طریقہ

 

31

پانی کے پاک اور ناپاک میں جانچ کی سہولت

 

31

فہرست جاری ہے

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93174
  • اس ہفتے کے قارئین 305929
  • اس ماہ کے قارئین 93174
  • کل قارئین113985174
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست