#7545

مصنف : ابوالاقبال سلفی

مشاہدات : 782

اصلی اسلام کیا ہے ؟ اور جعلی اسلام کیا ہے ؟

  • صفحات: 668
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30060 (PKR)
(منگل 08 اپریل 2025ء) ناشر : ادارہ دعوۃ الاسلام

اسلام اللہ کے آخری نبی سیدنا محمد مصطفیﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یعنی نظام زندگی ہے جس کا آئین قرآن حکیم ہے، اُس پر مکمل ایمان اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کرنا اسلام ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں اسلام مسلمانوں کا دین یا نظام زندگی ہے جس میں اللہ کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی ماننا ہے۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ زیرنظر کتاب ’’اصلی اسلام کیا ہے ؟ اور جعلی اسلام کیا ہے‘‘ محترم ابو الاقبال سلفی صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اصل اسلام وہ ہے جو آسمان سے منجانب اللہ بذریعہ وحی اور بذریعہ جبرئیل نازل ہوا اور رسول کریمﷺ نے ہم تک پہنچایا اور اس پر عمل کر کے بتلایا ہے ۔بعد کے علماء ،فقہاء، صوفی و درویشوں اور مقلدوں نے جو اسلام گھڑا ہے وہ اصل اسلام نہیں بلکہ جعلی اسلام ہے ۔ اور نجات اور جنت کا داخلہ اصل اسلام پر عمل کرنے پر موقوف ہے ۔اور جعلی اسلام پر عمل کرنے کا نتیجہ دوزخ کے گھڑے میں گرنا ہے اور اپنے نیک اعمال کی بربادی ہے (م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32991
  • اس ہفتے کے قارئین 176609
  • اس ماہ کے قارئین 1062093
  • کل قارئین122181300
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست