مسلمانوں کو عالمی سطح پر جو چیلنج درپیش ہے اس کا ایک پہلو عالمگیریت ہے۔عالمی ساہوکاروں اور گلوبل کیپیٹلزم کے منتظمین نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔دنیا کے معاشی وسائل پر کنٹرول اور انسانی معاشروں کو مغربی معاشرت واخلاق کے نمونہ پر ڈھالنا ان کا ہدف ہے۔عالمی میڈیا عالمگیریت کو خوبصورت بنا کر پیش کر رہا ہےاور انسانیت کو یہ یقین دلایا جا رہا ہےکہ اس کی فلاح وبہبود اسی میں مضمر ہے،حالانکہ یہ عالمی استعمار کا دوسرا نام ہے۔چہرے کو روشن کر کے پیش کیا جارہا ہے اور اندرونی تاریکی کو چھپایا جا رہا ہے۔مسلمان اہل علم اور اہل دانش کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عالمگیریت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کریں۔زیر تبصرہ کتاب (اسلام اور عالمگیریت)ڈاکٹر خالد علوی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ عالمگیریت کی حقیقت کو منکشف کیا جائے اور اس کے اسلامی معاشرے پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے داعیان اسلام کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ کفر کے دام ہمرنگ زمیں کا ادراک کریں اور نئی نئی اصطلاحات اور جدید اظہارات کی تہہ میں پوشیدہ مسلم مخالفت کو سمجھیں۔اللہ تعالی مولف کی اس گرانقدر خدمت کو قبول ومنظور فرمائے،اور اس کے ذریعے امت کو خواب غفلت سے بیدار ہونے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
5 |
پس منظر |
7 |
گلوبلائزیشن |
7 |
معاشی پہلو |
8 |
عالمگیریت کی قوت محرکہ |
11 |
عالمگیریت کے نتائج |
13 |
معاشی پالیسیاں |
15 |
معاشرتی و ثقافتی تباہی |
17 |
سیاسی غلامی |
18 |
ماحولیاتی تباہی |
18 |
مذہبی و نسلی فسادات |
19 |
عالمگیریت اور مسلم دنیا |
20 |
معاشی اثرات |
21 |
امت مسلمہ کا لائحہ عمل |
22 |
روحانی لائحہ عمل |
23 |
امت کا آفاقی تصور کا استحکام |
24 |
اخلاقی قدروں کا استحکام |
25 |
مادی لائحہ عمل |
26 |
معیشت کا اپنا نظام |
27 |
حوا شی |
29 |