#1816

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 5360

علم عقیدہ کی تحصیل کے آداب

  • صفحات: 38
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 950 (PKR)
(اتوار 20 جولائی 2014ء) ناشر : اصلی اہل سنت ڈاٹ کام

عقیدے کے مسائل بلا شبہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔اور تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس کی تعلیم تمام ابواب ومسائل کے ساتھ اہل علم سے حاصل کریں۔یہ بات کافی نہیں ہے کہ ادھر ادھر سے بلا ترتیب افراتفری میں عقیدے سے متعلق سوالات کئے جائیں،کیونکہ جس قدر بھی کثرت سے سوالات کئے جائیں اور ان کے جواب حاصل کئے جائیں،قریب ہے کہ جہالت اور بھی بڑھ جائے ۔لہذا جو لوگ خود اپنے آپ کو اور اپنے مسلمانوں بھائیوں کو صحیح معنوں میں نفع پہنچانا چاہتے ہیں ،ان پر واجب ہے کہ وہ معروف اہل علم سے اول تا آخر عقیدہ کا علم حاصل کریں،اور اس کو تمام ابواب ومسائل کے ساتھ جمع کریں۔ساتھ ہی اسے اہل علم اور اسلاف کی کتب سے حاصل کریں۔اس طریقے سے جہالت بھی دور ہو جائے گی اور کثرت سوالات کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔پھر وہ لوگوں کو تعلیم دینے اور ان کے سوالات کو حل کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔زیر تبصرہ کتاب (علم عقیدہ کی تحصیل کے آداب مع کفر وایمان سے متعلق اہم سوال وجواب) بھی عقیدے کے چند اہم مسائل پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان ﷾ کی کاوش ہے۔اس میں انہوں نے علم عقیدہ کی تحصیل کے آداب،فی زمانہ ان آداب کی مخالفت،کفر وارتداد کیا ہے؟کیا عمل ایمان کا جزء یا رکن ہے یا کمال کی شرط ہے،مرجئہ کی اقسام اور ایمان سے متعلق ان کے اقوال ،اعمال کو کلی طور پر چھوڑنے والے کا حکم ،کیا قبر پرست مشرکین ہیں ،کیا غیر اللہ سے مدد مانگنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہےوغیرہ جیسی اہم مباحث کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

علم عقیدہ کی تحصیل کے آداب

5

فی زمانہ آداب کی مخالفت

6

کیا عمل ایمان کے کمال کی شرط ہے؟

7

مرجۂ کی اقسام اور ایمان کے متعلق ان کے اقوال

9

اعمال کو کلی طور پر چھوڑ دینے والے کا کیا حکم ہے

13

جو ایمان کی سلفی تعریف کا قائل ہو مگر کفر کو محض اعتقاد یا انکار تک محصور کہے

13

کیا استہزاء بالدین کے لیے ھی دلی عقیدے کا اعتبار ہوگا

14

جو صرف مال و دنیا کمانے کے لیے اللہ و رسول کو گالی دیتا ہے

15

کیا قبر پرست مشرکین ہیں؟

17

بلا عمل کے بھی جنت میں داخلہ ممکن ہے، کہنے والوں کی دلیل

19

کیا مسلم معاشرے میں رہ کر بھی غیر اللہ کو پکارنے والا مشرک ہے

21

کیا اقامت حجت کے لیے حجت کا واضح فہم ہو جانا شرط ہے

22

شیخ الاسلام ابن طیمیہ ؒ کی مانعین زکوۃ کی تکفیر کو کس پر محمول کیا جائے گا

22

تشریع عام کا حکم

23

کیا ’’جنس العمل‘‘ کا تارک کافر ہے

24

کیا جہمیہ کافر ہیں؟

25

کیا سلف سے تکفیر معین منقول ہے؟:

26

عقیدے سے متعلق بعض اصطلاحات کا معنی

27

جو کافر کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر!

27

کیا نصاریٰ کی بھی عام تکفیر نہیں کی جا سکتی

29

لا الہ اللہ اللہ کی شروط بیان کرنے کی کیا دلیل ہے

30

حالت اکراہ میں کلمۂ کفر کہنے کی حقیقت

31

موالات کفار (کافروں سے دوستی) کا حکم

33

توحید وشرک اور ایمان و کفر کے مسائل میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے بارے میں طالب علموں کو نصیحت

36

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41894
  • اس ہفتے کے قارئین 228970
  • اس ماہ کے قارئین 803017
  • کل قارئین110124455
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست