کل کتب 27

دکھائیں
کتب
  • 26 #7432

    مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

    مشاہدات : 730

    نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب یا مکروہ تحریمی

    (ہفتہ 09 نومبر 2024ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور
    #7432 Book صفحات: 227
    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان کر دے ۔ لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے ۔ نماز جنازہ کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مسئلہ نمازِ جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءات کا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب،یا مکروہ تحریمی؟‘‘ڈاکٹر حافظ ابو یحیٰ نورپوری حفظہ اللہ کی کاوش ہےانہوں نے اس کتاب میں نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءت کے متعلق جو لمبا چوڑا اختلاف پایا جاتا ہے اس کتاب میں اسی حوالے سے سنت نبوی کی کھوج لگانے کی ایک تحقیقی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب ہذا پر محدث دوراں حافظ زبیر علی زئی ر...
  • 27 #3672

    مصنف : عبد الرحمن مبارکپوری

    مشاہدات : 9847

    کتاب الجنائز ( عبد الرحمن مبارکپوری )

    (ہفتہ 14 مئی 2016ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، لاہور
    #3672 Book صفحات: 102
    موت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ موت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ اسلام نے جہاں زندگی کے بارے میں احکام ومسائل بیان کئے ہیں وہیں موت کے احکام بھی بیان کر دئیے ہیں۔موت کے احکام میں سے کفن ودفن اور نماز جنازہ وغیرہ کے احکام ہیں۔جنازے کے احکام ومسائل کے متعلق علماء امت نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔اور کتب احادیث میں بھی کتاب الجنائز کے نام سے محدثین نے ابوا ب قائم ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب الجنائز‘‘مولانا محمدعبدلرحمٰن مبارکپوری ﷫ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے جان کنی کے وقت سے لے کر تجہیز وتکفین اور کے اس کےبعد تک کےتمام وہ ضروری احکام مسائل جمع کردئیے ہیں جو احادیث سے ثابت ہیں ۔اردو دان طبقہ اس کتاب کے مطالعہ سے تجہیز وتکفین کے احکام ومسائل سے واقفیت حاصل کرسکتا ہے۔(م۔ا)
< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70960
  • اس ہفتے کے قارئین 104788
  • اس ماہ کے قارئین 1721515
  • کل قارئین111042953
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست