دار الاسلاف لاہور

  • نام : دار الاسلاف لاہور

کل کتب 3

  • 1 #479

    مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

    مشاہدات : 25854

    صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث

    (بدھ 08 جون 2011ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور
    #479 Book صفحات: 530

    قرآن مجید کے بعد صحیح بخاری سب کتابوں سے زیادہ صحیح کتاب ہے ۔جیسا کہ امت مسلمہ کے متفقہ تلقی بالقبول والے اصول (اصح الکتب بعد کتاب اللہ )اور اجماع سے ثابت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کہ منکرین حدیث نے صحیح بخاری کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور اسی سلسلے میں شبیر احمد ازہر میرٹھی نے ’اسماء الرجال‘کے بھیس میں ’صحیح بخاری کا مطالعہ‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس عظیم الشان کتاب پر بے جا الزام تراشی کر کے اس کی شان کو گھٹانے کی کوشش کی ہے جو بقول شاہ ولی اللہ دہلوی ؒ بدعتی ہونے کی نشانی ہے۔زیر نظر کتاب میں فاضل نوجوان حافظ ابو یحیٰ نورپوری نے میرٹھی کی کتاب کا مفصل رد لکھا ہے اور اصول حدیث،علم اسماء الر جال اور اصول محدثین کی روشنی میں اس کی تردید کی ہے تاکہ عامۃ المسلمین منکرین حدیث کے فتنے اور تلبیسات سے محفوظ رہیں۔

  • 2 #5377

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 11275

    تحفۃ الاطفال

    (جمعرات 06 دسمبر 2018ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور
    #5377 Book صفحات: 132

    اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد ہے۔اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔انسان کی اصل تربیت گاہ ماں کی گود ہے ۔ جو اپنے لال کو اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق وفرائض سے آگاہی فراہم کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مسلم گھرانوں میں بچہ زبان کھولتا ہے تو  گھر کی فضا لاالہ الا اللہ کی مشک بار لفظوں سے معطر  ہوجاتی ہے ۔اور حالات  کا مشاہدہےکہ جو لوگ اپنے بچوں کی دینی تربیت نہیں کرپاتے انہیں زندگی میں ندامت  وشرمندگی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ و...

  • 3 #7432

    مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

    مشاہدات : 458

    نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب یا مکروہ تحریمی

    (ہفتہ 09 نومبر 2024ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور
    #7432 Book صفحات: 227

    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان کر دے ۔ لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے ۔ نماز جنازہ کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مسئلہ نمازِ جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءات کا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب،یا مکروہ تحریمی؟‘‘ڈاکٹر حافظ ابو یحیٰ نورپوری حفظہ اللہ کی کاوش ہےانہوں نے اس کتاب میں نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءت کے متعلق جو لمبا چوڑا اختلاف پایا جاتا ہے اس کتاب میں اسی حوالے سے سنت نبوی کی کھوج لگانے کی ایک تح...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42277
  • اس ہفتے کے قارئین 229353
  • اس ماہ کے قارئین 803400
  • کل قارئین110124838
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست