#1975

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 4066

ہمارا دستر خوان

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2800 (PKR)
(اتوار 12 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلامی نظامِ معاشرت میں اہل خانہ کواشیائے ضرورت مہیا کرناسرپرست مرد کی ذمہ داری ہے ،اس لیے ہرمرد کوحصول معاش کےلیے جائز اورناجائزذرائع کاعلم حاصل کرنا چاہیے۔یہ اس کی ذمہ داری بھی اور ضرروت بھی۔کیونکہ اسلام نے انسان کوآزاد نہیں چھوڑ دیا کہ وہ جانوروں کی طرح جو جی چاہے ،جہاں سے جی میں آئے ،جب من میں آئے چرتا پھرے بلکہ اسے ان ضابطوں کاپابند کیا ہے جو اس کی اپنی انسانیت ،ایمانی اقدار ، اور روحانی حیات کےلیے بھی لازمی ہیں۔ان میں پہلا ضابطہ یہ ہےکہ غذا یا دیگر اشیائے ضرورت جس ذریعے سے حاصل کی جائیں وہ ذریعہ جائز اور حلال ہو۔کیونکہ اگر ناجائز ذرائع سے ضررویاتِ زندگی حاصل کی جائیں تو عبادات بے اثر ہوجاتی ہیں۔اس لیے ایک تاجر کےلیے ضروری ہے کہ وہ خرید وفروخت کے اسلامی احکام سے اگاہی حاصل کرےاور اسے معلوم ہوکہ ناپ تول کیا چیز اوراس کے احکام کیاہیں،سودکیا ہے ؟ اوراس کی کون کون سی صورتیں ہیں ۔اور ایک ملازم یا آفیسر کےلیے ضروری ہےکہ وہ رشوت اورہدیہ کے فرق کوجانتا ہو۔اور اسی طرح مزدور کےلیے ضروری ہےکہ وہ شرعی احکام کے مطابق اس بات سے واقف ہو کہ مزدور اور مزدوری کرنے والے دونوں کو کن کن امور کا خیال رکھنا چاہیے۔تاکہ مزدور کی کی کمائی حلال رہے اورکام کرانے والا مزدور پر کسی طلم وزیادتی کا شکار نہ ہو۔ زیر نظر کتابچہ’’ہمار دستر خوان‘‘ میں محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے رزق حلال اور حرام آمدنی کےذرائع کوپیش کرتے ہوئے آداب طعام اور کھانے پینے کی ضرورت زندگی کواستعمال کرنے کے آداب واحکام کو قرآن وحدیث کی روشنی میں   عام فہم انداز میں بیان کیاہے ۔عوام الناس کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ربوبیت کا افاقی نظام

7

حصول رزق کے ذرائع

9

حرام ذرائع آمدنی

12

حرام اور حلال غذائیں

14

شکار

17

ذبح کرنے کا طریقہ

19

خرچ کرنے کا طریقہ

21

خرچ کرنے کی جگہیں

22

اسراف و تبذیر

22

حلال و حرام کا خیال رکھنا خاتون خانہ کی ذمہ داری

23

خواتین ک کسب معاش کرنا

24

گھریلو بجٹ

26

غذائی اشیاء کی خریداری

33

باورچی خانہ

37

تیل کے ٹین اور ڈبے

43

کھانا بنانے کے دوران

47

برتن

49

ممنوع برتن

51

کافروں کے استعمال والے برتن

52

حرام چیزوں کے لیے مخصوص برتنوں کا استعمال

54

حسب ضرورت برتن

55

رسول اللہﷺ اور صحابہ کے برتن

57

برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنا

58

برتنوں کی صفائی

59

آج کیا پکائیں

62

کھانا پکانے کی تیاری

64

پکتے ہوئے کھانا نکالنا

66

دستر خوان پر کھانا چننا

68

جس دستر خوان پر کوئی حرام چیز ہو

71

دستر خوان سمیٹنا

73

لڑکیوں کی تربیت اور سلیقہ

75

کھانے کا کمرہ

76

کھانے میں سادگی

77

رسول اللہﷺ کا دستر خوان

78

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59106
  • اس ہفتے کے قارئین 246182
  • اس ماہ کے قارئین 820229
  • کل قارئین110141667
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست