#2838

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 5413

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چند اہم فتاویٰ

  • صفحات: 46
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1610 (PKR)
(جمعرات 20 اگست 2015ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب

حج عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع وعریض پلیٹ فارم ہے شریعت نے امت مسلمہ کواپنے او ردنیا بھر کے تعلقات ومعاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے تاکہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ استغفار اور حالات کی درستگی کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز روزہ صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ فقط مالی عبادت ہے۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ حج بیت اللہ اورعمرہ کے متعلق چند اہم فتاویٰ ‘‘ شیخ ابن باز ﷫ سے حج وعمرہ کےمتعلق کیے گئے 45 سوالات   کے جوابات پر مشتمل ہے ۔ یہ کتابچہ در اصل شیخ ابن کے ایک عربی کتابچہ ’’ فتاویٰ مہمۃ تتعلق بالحج والعمرۃ‘‘ کا ترجمہ ہے۔ سعودی عرب کے ادارہ وزارت اوقاف نے اسے ترجمہ کروا کر اردو دان طبقہ کےلیے شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم ، اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ( م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41122
  • اس ہفتے کے قارئین 228198
  • اس ماہ کے قارئین 802245
  • کل قارئین110123683
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست