#4333

مصنف : محمد بن عبد الوہاب

مشاہدات : 10357

فضیلت اسلام

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(ہفتہ 11 مارچ 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یعنی نظام زندگی ہے جس کا آئین قرآن حکیم ہے، اُس پر مکمل ایمان اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کرنا اسلام ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں  اسلام مسلمانوں کا دین یا نظام زندگی ہے جس میں اللہ کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی ماننا ہے۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ اسلام اللہ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے اور آج کی سسکتی ہوئی انسانیت کو امن اور سکون کی دولت عطا کرتے ہوئے دنیاوی کامیابی کے ساتھ اخروی نجات کا باعث بن سکتا ہے۔اسلام کو اللہ تعالیٰ  دنیا کےتمام مذاہب پر فضیلت  دی ہے  کیونکہ یہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے  جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ’’ آج میں نے تمہارے لیے تمہارادین مکمل کردیا  اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور میں نے اسلام کو بطور دین تمہارے لیے پسند کرلیا ہے ۔‘‘  نیز احادیث مبارکہ میں بھی نبی کریم  ﷺ نے اسلام کی سابقہ ادیان ومذاہب   کی  بہ  نسبت اہمیت وفضیلت کو بیان کیا ہے ۔ زیر تبصرہ   کتاب ’’فضیلت اسلام ‘‘ شیخ الاسلام  محمد بن عبدالوہاب ﷫ کا اسلام کی عظمت وفضیلت کے متعلق تحریر کردہ  عربی رسالہ ’’ فضل الاسلام ‘‘ کا  اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعادت   ابو المکرم عبد الجلیل نے نے حاصل کی  ہے  مترجم نے یہ ترجمہ کتاب کے  اس نسخہ کو سامنے رکھ کر کیا ہے  جو شیخ اسماعیل بن محمد انصاری ﷫ اور شیخ  عبد اللطیف آل شیخ ﷾ کی تحقیق وتعلیق کےساتھ دار الافتاء  ریاض سے  شائع ہوا ہے۔شیخ الاسلام   محمد بن عبد الوہاب نے اس مختصر  رسالہ میں  آیات واحادیث کی  روشنی میں اسلام کی عظمت وفضیلت کو  بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہر ست عنا وین

5

مقد مہ  از  محققین

7

اسلام  کی فضیلت  کا بیان

9

 اسلام میں دا خل ہو نے کی فر ضیت  کا بیان

12

اسلا م  کی تفسیر

15

اللہ تعالی  کے فر مان (ومن یبتع غیر  الا سلا م دینا ) کا بیان

18

کتا ب اللہ  کی پیر وی  اور اس  کے علا وہ  سے بے نیا زی  وا جب  ہے

20

اسلام  کے دعوے  سے خا رج  ہو  جانے  کا بیان

21

اسلام  میں  مکمل  طو ر پر دا خل ہو

24

 بددعت  کبیرہ  گناہوں  سے بھی   زیادہ  سخت  ہے

26

 اللہ تعا لی ٰ  بد عتی  کی تو بہ قبول  نہیں  کر تا

29

اللہ تعالی ٰ کے  فر مان  (یا  اھل  الکتاب لم تحا جو ن) کا بیان

31

اللہ تعالی ٰ کے  فر مان  ( فا قم وجھک للدین حنیفا) کا بیان

33

اسلام کی اجنبیت  اور غر با ء کی فضیلت  کا بیان

40

 بدعات  پر تنبیہ

43

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65216
  • اس ہفتے کے قارئین 99044
  • اس ماہ کے قارئین 1715771
  • کل قارئین111037209
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست