#3994

مصنف : مجیب الغفار اسعد الاعظمی

مشاہدات : 9773

فضائل اعمال کے دفاع کا علمی و تحقیقی جائزہ

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(ہفتہ 15 اکتوبر 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے۔ کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہےمزیدبرآں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام واحسان کے طور پر دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔کتب احادیث میں فضائل کے متعلق کئی ایسی صحیح احادیث موجود ہیں۔جن پر عمل کر کے ا یک مسلمان اپنے نامۂ اعمال میں   اضافہ کرسکتا ہے ۔کئی لوگوں نے فضائل اعمال کے نام سے بعض مجموعے تیار کر رکھے ہیں جس میں موضوع روایات ، من گھڑت حکایات واقعات اور غیر معتبر وضعیف روایات کا انبار ہے ۔ حالانکہ شریعت اسلامیہ میں فضائل اعمال کے متعلق ایسی بے شمار معتبر اور صحیح احادیث وسنن مروی ہیں جو اس سلسلے میں ایک مسلمان کے لیے کافی ووافی ہیں پھر ایسے مستند ذخیرے کوچھوڑ کر خود ساختہ روایات وحکایات کی طرف جانا محض جہالت کا شاخسانہ او راندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ایسی مذموم روش سے محفوظ رکھے اور انہیں کتاب وسنت پرعمل اور اسی پر اکتفا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ زیرتبصرہ کتاب’’ مجموعہ فضائل اعمال کےدفاع کا علمی وتحقیقی جائزہ ‘‘مولانا محمد الاعظمی اور مولانا مجیب الغفار اسعد اعظمی   کی تصنیف ہے جس میں مصنفین نےتبلیغی جماعت کی اہم شخصیت مولانا محمد زکریا کاندہلوی﷫ کی مرتب کردہ کتاب ’’فضائل اعمال‘‘ میں بیان کی جانے والی احادیث اور واقعات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔اس کتاب پر اعتراضات وتنقیدات او ران کے جواب کالامتناہی سلسلہ مصنف موصوف کی حیات سے چلا آرہا ہے۔ کبھی جرائد ومجلات کےصفحات پر اور کبھی رسالوں وکتابچوں کی شکل میں یہ سلسلہ منظر عام آتا رہتاکتاب ہذابھی مولانا عبداللہ معروفی کے ایک کتابچہ بعنوان ’’فضائل اعمال پر اعتراضات ایک اصولی جائزہ‘‘ کے جواب میں لکھی گئی ہے۔مولانا محمد الاعظمی اور مولانا مجیب الغفار اسعد اعظمی نے   اس کتاب میں مجموعہ فضائل اعمال کے دفاع کا   محدثانہ اسلوب سے علمی وتحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

تمہید ۔فضائل اعمال پر اعتراض وجواب

9

پہلانکتہ

13

دوسرا نکتہ

16

تنبیہ

19

گل افشانی یافن کاری

22

تلبیس وتدلیس

24

خیانت کانمونہ

24

ضعیف حدیث باب احکام کےعلاوہ میں

24

صحیحین شریفن

25

تنبیہ

26

ابن عربی مالکی

26

ابو شامہ مقدسی

26

اما م ابن تیمیہ اورعلامہ شوکانی

27

ضعیف باموضوع حدیث کی پذیرائی کس کس نے کی

29

خلاصہ کلام

29

تیسرا نکتہ

30

ایک محیر العقول قصہ

33

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91321
  • اس ہفتے کے قارئین 304076
  • اس ماہ کے قارئین 91321
  • کل قارئین113983321
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست