#2333

مصنف : ڈاکٹر خالد غزنوی

مشاہدات : 14428

دل کی بیماریاں اور علاج نبوی ؐ

  • صفحات: 405
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10125 (PKR)
(ہفتہ 28 فروری 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

قلب  عضو رئیس ہے  ،ضامن حیات ہے  اعضائے جسم انسانی میں مرکزیت اورعلوئیت کا مرتبہ ومقام رکھتا ہے ۔ اس  میں خواہشات کی دنیا آباد ہے  اور دل سے ہی  فیصلوں کا صدور ہوتا ہے۔  اور وجودِ انسانی  کا مرکز دل ہے   انسانی  زندگی کی بقا کے لیے ضروری  ہے  کہ  اپنے  مرکز دل سے  اس کا  رابطہ برابر قائم رہے ، قلب ہی  وہ اولین  سرچشمہ ہے جہاں سے خیالات،احساسات ،جذبات اورارادوں کےجھرنے پھوٹتے  ہیں فساد اگر اس میں  آجائے تو پھر سارے کردار میں پھیل جاتا ہے  او راصلاح بھی اگر اس سرچشمہ کی ہوجائے تو ساری  سیرت سنور جاتی  ہے ۔ قلب درست ہو تو  یہی  اصل مربی  ومزکی ہے یہی مفتی  وجج ہے  یہی اگر بگڑ جائے  تو  باہر  کی کوئی امداد انسان کو نہیں سنوار سکتی  اور دل  انسانی  جسم  کا اہم  او رکلیدی  عضو ہے جو جسم  انسانی  کی طرح فکروعمل میں بھی  بنیادی  کردار کرتا ہے  اس لیے  قرآن  وحدیث  کی نظر میں  قلب کی درستی  پر انسانی  عمل  کی درستی کا  انحصار  ہے  نبی  کریم  ﷺ نے  فرمایا یاد رکھو!کہ جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے  اگر وہ  سنور گیا تو سارا بدن سنور گیا اور  جووہ بگڑا تو سارا بدن بگڑگیا ،سنو وہ  دل ہے۔ اور اسی طرح  ارشاد نبوی  کی  ترجمانی کسی  شاعرنے ان الفاظ میں کی ہے  دل کے بگاڑ سے  ہی  بگڑتا ہے آدمی  جس نے اسے  سنبھال لیا وہ سنبھل گیا قلبِ انسانی اپنی حیات کےلیے خون کا صرف گیارہ فیصد استعمال کرتا ہے باقی 89 فیصد خون  جسم انسانی کے دوسرے اعضائے رئیسہ وشریفہ کی حیات قائم رکھنے کےلیے پمپ کردیتاہے ۔انسان کا یہ  عظیم دل بھی علالتوں کی زد میں آتاہے ۔ قلب کی یہ علالتیں کبھی روحانی ہوتی ہیں، نفسیاتی ہوتی ہیں اور کبھی عضویاتی وجسمانی    ہوتی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ دل کی بیماریاں اور علاج نبویﷺ‘‘ غزنوی خاندان کے  معروف ڈاکٹر خالد غزنوی کی تصنیف ہے ۔ جوکہ امراضِ  قلب میں علاج نبوی ﷺ اور دل کی مادی علالتوں کے متعلق بحث کرتی ہے ۔روحانی  امراض سے اس کا تعلق نہیں۔موصوف نے   اس کتاب  میں طب ِنبویؐ اور ارشادات نبویؐ کی روشنی میں دل کی بیماریوں کا علاج  بڑے احسن انداز میں  بیان کیاہے ۔ کیونکہ  دل کی بیماریوں کا  کوئی بھی علاج   علاجِ نبوی سےبہتر نہیں ہوسکتاہے۔ڈاکٹر خالد غزنوی صاحب اس کتاب کے علاوہ  طب کے سلسلے میں تقریبا چھ کتب کے مصنف  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان  کی  کاوشوں کو قبول فرمائے  اور ان کی کتب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

7

فکر و نظر

 

11

باب 1 دل کی بیماریاں اور ان کا مطالعہ

 

13

باب 2 دل کا تصور آسمانی کتب اور احادیث میں

 

19

باب 3 کتاب مقدس اور دل

 

29

باب 4 جانداروں میں دل اور اس کی ساخت

 

33

دل کی بیماریوں کی علامات

 

53

دل منشیات اور اسلام

 

65

آیو رویدک کشتہ جات اور امریکن ویاگرا

 

83

دل کا دورہ اور مقویات

 

91

بلڈ پریشر

 

95

جوڑوں کا بخار

 

137

التہاب غشاء القلب دل کی جلی کی سوزش

 

157

دل کی رفتار میں بے قاعدگیاں

 

177

دل کے اندر سوزش

 

203

دل کے عضلات کی بیماریاں

 

215

سقوط دوران خون

 

225

دل کے صماموں کی بیماریاں

 

255

دل کو ملنے والے خون کی کمی اور رکاوٹ کی بیماریاں

 

273

غیر یقینی درد دل

 

281

دل کا دورہ

 

287

دل کے دورہ کا آپریشن

 

319

دل کی بیماریاں اور غذا

 

345

دل کی بیماریاں اور حمل

 

357

دل کا دورہ اور علاج نبویﷺ

 

371

دل خوف ، اضطراب ، ذہنی مسائل اور اسلام

 

377

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 98742
  • اس ہفتے کے قارئین 311497
  • اس ماہ کے قارئین 98742
  • کل قارئین113990742
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست