#1586

مصنف : محمد بن صالح المنجد

مشاہدات : 11358

دل کا بگاڑ

  • صفحات: 594
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14850 (PKR)
(جمعرات 21 مارچ 2013ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

قرآنی علوم وفنون ایک لامتناہی سلسلہ ہے۔ یہ بھی قرآن کا ایک معجزہ ہے کہ ہر آنے والا اس موضوع پر لکھتا چلا جاتا ہے، مگر اس علم کی انتہاء ہونے کو نہیں آتی۔ ہر دور میں اس بات کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے کہ صحیح منہج اور مسلک پر چلتے ہوئے ترجیحات متعین کرتے ہوئے نرم اور دھیمے لہجے میں دعوت حق کو پھیلایا جائے۔ یہ سعادت اس دور کےبعض عرب علماء کے نصیب میں وافر طور پر آئی ہے کہ ان کاانداز بیاں اتنا شیریں اور دھیما ہوتا ہے کہ نہ ماننے والے کے دل میں بھی اثر کرجاتا ہے، اور ایسی دعوت کامیاب بھی رہتی ہے۔ حقیقت میں بہترین لوگ وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو علوم وحی کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے۔ یقیناً یہ اللہ عزوجل کی طرف سے ایسا انعام ہے جو قابل رشک ہے، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر دور کی مناسبت سے قرآنی علوم وفنون، نکات ومعارف، مسائل وغوامض پر لکھا جائے اور الحمد للہ کہ علمائے حق کی ایک جماعت روز اوّل سے یہ خدمت انجام دے رہی ہے، اور روز آخر تک جب تک کہ ایک بھی حق بات کہنے والا زندہ ہے وہ قال اللہ اور قال الرسول کی مبارک صدائیں بلند کرتا رہے گا۔ ان ہی علمائے حق میں سے ایک معاصر عالم محترم فضیلۃ الشیخ صالح المنجد ہیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے رسوخ علم سے نوازا ہے۔ موصوف محترم منجھے ہوئے باوقار عالم اور عابد وزاہد شخص ہیں۔ ان کی تحریروں سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے ایک سلسلۂ رسائل ’’ اعمال القلوب‘‘ اور ’’ مفسدات القلوب‘‘ شروع کیا ۔ جس میں اوّل الذکر میں بارہ رسالے ہیں جبکہ ثانی الذّکر میں دس رسالے ہیں۔اگرچہ یہ رسالے عرب معاشرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں، لیکن بالعموم ان موضوعات کا احاطہ ہے، جس سے اس وقت پورا عالم گزر رہا ہے یہ عربی کتاب ’’ سلسلہ مفسدات القلوب ‘‘ کا اردو ترجمہ  ’’ دل کا بگاڑ ‘‘  ہے، اس کتاب میں دل کو سیاہ اور اللہ تعالی ٰسے دور کرنے والے اعمال کا محاسبہ کیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ دل کی اصلاح میں انتہائی معاون ہوگا۔ ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کریم ومہربان ذات ہمیں کتاب وسنت کی سمجھ اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔(ک ح)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عیشی پرستی

 

27

مترجم کی باتیں

 

31

مقدمہ از مؤلف

 

33

آسائش حیات کی تعریف

 

34

عیش پرستی کی مذمت قرآن کریم میں

 

35

عیش پرستی ظالموں اور کافروں کی صفت

 

35

عیش پرستی آخرت میں عذاب کا سبب

 

36

دنیا میں ہلاکت کا سبب

 

36

دوسروں کی ہلاکت کا سبب

 

37

نیکی سے دوری کا سبب

 

38

اللہ تعالی کی نعمتوں کی ناشکری

 

38

عیشی پرستی کی مذمت احادیث بنوی میں

 

39

عیش پرستو! خوش نہ ہونا

 

41

نعمتیں امتحان وآزمائش

 

41

دنیاوی نعمتوں سے آخرت کی نعمتوں کا زوال

 

44

قیامت کے دن نعمتوں پر جوابدہی

 

47

کیا عیش پرستی وتونگری لازم وملزوم ہیں؟

 

49

زمانہ حال اور عیش پرستی

 

50

زلفوں کا بناؤ سنگار

 

50

تزئین اور نظافت میں مبالغہ

 

52

کھانے بینے میں غلو

 

53

ٹھنڈے کھانے کو پھینک دینا

 

53

فاخرانہ برتنوں میں ہی کھانا کھانا

 

53

کھانے کےلیے مہنگے ترین ہوٹل کا انتخاب

 

53

کھانے کے ساتھ سوڈا واٹر کو لازم سمجھنا

 

53

شادی کی محفلیں اور تقریبات

 

55

موبائل اور دیگر اشیاء

 

55

گاڑیاں، ان کے نمبرز اور زیب وزینت

 

56

رہائش گاہیں اور ان کی آرائش

 

56

نوکر چاکر اور خدمت گار

 

56

کھیل کود وتفریح میں مبالغہ

 

57

معروف شخصیات (اداکار اور کھلاڑی) کے مال ومتاع کی خریداری

 

57

عیش پرستی کے اسباب

 

58

لمبی امیدیں اور موت کو بھلا دینا

 

58

اندھی تقلید اور برے معاشرے کا اثر قبول کرنا

 

58

بری تربیت

 

58

مال ودولت اور نعمتوں کی کثرت

 

58

شہوت پرستی

 

59

دشمن کی چالیں

 

60

دل پر عیش پرستی کے اثرات

 

61

دل میں غیر اللہ کی بندگی

 

61

دنیا سے تعلق اور آخرت سے لاتعلقی

 

61

سعادت مندی کےحصول میں مشغولیت

 

62

دل کے دیگر امراض

 

64

فاسقوں اور گناہگاروں کی صحبت

 

64

جسم پر برے اثرات

 

64

وقت کا ضیاع

 

65

عبادات میں سستی

 

65

معاشرتی فساد

 

65

عیش پرستی کاعلاج

 

66

راجت پسندی وسستی سے اجتناب

 

66

دنیا میں زہد اور قلت سامان

 

66

اپنے سے ادنیٰ کو دیکھے

 

68

امیدیں کم کرنا

 

68

زاہدین اور صالحین کی سیرت کامطالعہ

 

70

بعض نعمتوں کو چھوڑ دینا

 

72

عیش پرستی کا مقابلہ اور غرباء کا خیال

 

73

خاتمہ

 

75

ذہنی آزمائش

 

76

پہلے درجہ کے سوالات

 

76

دوسرے درجہ کے سوالات

 

76

نفاق کا شر

 

77

مقدمہ از مصنف

 

79

نفاق کی تعریف

 

80

نفاق کی اقسام

 

80

اعتقادی نفاق

 

81

عملی نفاق

 

81

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37823
  • اس ہفتے کے قارئین 224899
  • اس ماہ کے قارئین 798946
  • کل قارئین110120384
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست