#4412

مصنف : محمد بن صالح العثیمین

مشاہدات : 7124

بدعت کیا ہے ؟ ( دار البلاغ )

  • صفحات: 59
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1180 (PKR)
(جمعرات 20 اپریل 2017ء) ناشر : دار البلاغ، انڈیا

بدعت کا مطلب بغیر کسی مثال کے کسی چیز کووجود میں لانا ہے ۔ لیکن شریعت کی اصطلاع میں ہر وہ کام جسے ثواب یا برکت کاباعث یا نیکی سمجھ کر کیا جائے لیکن شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہ ہو۔ یعنی نہ تویہ کام خود رسول اللہﷺ نے کیا ہواور نہ ہی کسی کو کرنےکا حکم دیا ،نہ ہی اسے کرنے کی کسی کواجازت دی ۔اس کے برعکس جوکام رسول اللہ ﷺ نے ایک بشرکی حیثیت سے بشری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیے ،آپ ﷺ نے جو وسائل یا ضروریاتِ زندگی استعمال کیں ،دنیاوی امور میں آپ ﷺ نے جو تدبیریں اختیار کیں ان میں قیامت تک نئے وسائل ،نئی چیزیں اورنئے تجربوں سےفائدہ اٹھانا بدعت نہیں۔بدعت کورواج دینا صریحا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور بدعات وخرافات کرنے والے کل قیامت کو حوض کوثر سے محروم کردیئےجائیں گے ۔ جس کی وضاحت فرمان ِنبوی میں موجو د ہے ۔ زیرتبصرہ رسالہ ’’ بدعت کیا ہے؟ ‘‘ سعودی عرب کے نامور عالم دین ومفتی شیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫ کے بدعت کے متعلق تحریر شدہ عربی کتابچہ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ نے اس مختصر کتابچہ میں بدعت کی پہچان ، نقصان اور اس سے اپنےایمان کو کیسے بچانا ہے ؟ کےمتعلق راہنمائی فرمائی ہے ۔استاذ الاساتذہ مولانا عمرفاروق سعیدی ﷾ نے اسے اپنی تعلیقات وحواشی کے ساتھ اردو داں طبقے کے لیے اردوقالب میں ڈھالا ہے تاکہ لوگوں کو حق وباطل میں پہچان کرنےمیں آسانی ہوسکے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

بدعت کیا ہے

 

6

دینی اور دنیوی امور میں بدعت کی حیثیت

 

6

سنت کیا ہے

 

8

سنت اور بدعت میں فرق

 

9

بدعت کے نقصانات

 

10

بدعت بد ترین گناہ

 

12

دور حاضر میں بدعات کے فروغ کے اسباب

 

18

بدعت کے بھائی بند دوسرے گناہ

 

29

مروجہ بدعات

 

35

کیا تفہیم و تدریس دین کے ذرائع بدعت ہیں ؟

 

61

سنت و بدعت کے موضوع پر چند مفید کتب

 

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60422
  • اس ہفتے کے قارئین 94250
  • اس ماہ کے قارئین 1710977
  • کل قارئین111032415
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست