#4217

مصنف : عبد السلام رحمانی

مشاہدات : 7195

بدعات و رسوم کی تباہ کاریاں

  • صفحات: 183
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4575 (PKR)
(منگل 17 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں کتاب وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ۔ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے ۔ اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے راہبوں ،صوفیوں، نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور طرح طرح کی بدعات وخرافات نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے اسلام کی اصل شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی ہے۔دن کی بدعات الگ ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔ الغرض ہمارے معاشرے میں فی الوقت جو مروج ہے وہ اسلام نہیں کچھ اور ہی چیز ہے ۔ اسلام کو اصل روپ میں دیکھنا ہو تو اس کو رسوم وبدعات سے پاک کرنا ہوگا ہے ۔ تب ہی وہ دین حاصل ہوگا جو عند اللہ مقبول ہے ۔ وہ اعمال سرزد ہوں گے ۔ جو میزان کو بھاری کردیں ان نیکیوں کا ارتکاب ہوگا جورائیگاں نہیں جائیں گی۔ رسوم وبدعات سے اجتناب کے لیے ان سے واقفیت بھی از حد ضروری ہے ۔جید اہل علم نے بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ بدعات ورسوم کی تباہ کاریاں ‘‘ مولانا عبد السلام رحمانی کی کاوش ہے ۔ جس انہوں نے مصر کےمعروف شیخ علی محفوظ طنطاوی کی کتاب ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے عقائد وعبادات ومعاملات کے اعتبار سےبدعی امور اور روسوم معاشرہ ومنکرات کا قرآن وحدیث کےدلائل کی روشنی میں جائزہ لیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عر ض نا شر

7

تقریظ از مولنا  عبد الوعا ب  خلجی

11

پیش لفظ  از مؤلف

19

تعا رف شیخ علی محفو ظ  مؤ لف

22

وہ بد عات ومنکرات  جن کا تعلق مساجد سے ہے

29

مساجد کا در وازہ بند رکھنا 

30

منبر کے پا س کھڑے ہو کر جمہ کی اذان  دینا

31

اذان  جمہ  کے بعد مؤذن  کا بعض آیا ت  و احاد یث  کا  پڑھنا

34

تر نم کے ساتھ  اذان  دینا

34

مسجد می ں آواز بلند  کر نا

35

مسا جد میں  دنیاوی  با تیں  کر نا

36

اجتماعی شکل  میں  تکبیر ات  پکا رتے  ہوئے  عید  گاہ جانا

39

ار باب طر یقت  کے ایجاد   کر دہ ذکر  کر کے  طر یقے

39

نز بین مساجد

40

منکر ات تعظیم

41

تعظیم کی صحیح صو رت

42

بزرگزں کے آثار  سے تبرک حا صل  کر نا

43

وہ منکر ات جن کا  تعلق میت ز جنا زہ سے ہے

45

میت کا کفن

46

جنا ز ہ سے متعلق  بعض را ئج منکر ات

47

میت کو ثو اب  پہچانے کے بعض طر یقے

49

ما تمی و تعزیتی اجتماع

53

اہل  میت  کی تعزیت

55

میت کو مقام  وفات سے بہت دور لیجا کر د فن  کرنا

55

حضرت خضر کی مو ت و حیات  کے با رے میں

56

بد عت میلاد

58

مو ا قع  خوشی کی منکر ات

62

ایک غیر ت ایمانی

63

شاد ی بیاہ  میں احکام  شر ع کی پا مالی

66

منکر ات فضیلت کے ایام  میں

70

بد عت و منکر ات  بضمن  عبا دات

75

نما ز کی نیت با لجہر

75

لطیفہ بابت نیت

77

و سوسہ اور احتیاط میں فر ق

78

ستر ی نمازوں  میں جہر  کر نا

81

سلام  پھیر نے  کے بعد  دیر تک  زور زور  سے دعا  پڑ ھنی

82

منکر ات  تر اویح

83

15 شعبان  کی بد عات

84

صلو ۃ الر غائب

86

چر اغان  کر نا مجوسی  سازش

87

بد عی  دعائے  شب بر اءت

88

خو اص امت کی بے حسی و خامکاری

90

احساس  مؤ لیت  کا فقدان

94

چر اغ تلے اند ھیرا

96

ایں حانہ ہمہ آفتا ب است

97

روزہ سے متعلق منکر ات

99

حج سے  متعلق منکر ات

101

ایک عجیب  غلط  بیانی

104

ایک وا قعہ

106

منکر ات حلقہ  تصو ف  و ارباب  طریقت  میں

111

خو دساختہ   اذکار  کا رو وظائف

113

اسم مفر د سے ذکر

120

ذکر کے ساتھ  رقص و غنا ء

121

ذکر میں تا لی  بجانا

124

فا تحہ  بہ نیت  فلا ں

124

نظریہ  شر یعت  وحقیقت

125

لفظ ’’ صوفی  ’’ کی  تشر یح

126

اعتقادی  بد عات  و منکرات

126

غلط  اعتقاد  بابت  نزول جبریل  ﷤

127

بابت شب قدر

128

بابت شب معراج

128

بابت  طفیل  مختو ن

129

جنت میں ندا مت و غم

129

نیک و بد  کا غلط  تصو ر  اور اس کی صحیح پہچان

130

عقیدہ سعد ز نحس

133

چھوت  چھات  بد شگو نی  و بد فالی

135

قسام ازل  پر  اعتر اض

137

فا ئدہ ز نقصان  مطابق گمان  غلط تصور

139

توکل کا غلط تصو ر

139

منکر ات بضمن  ضیا فت  و شادی و دعوت و لیمہ

141

تکلفات 

142

رسم و رو اج  کی لعنت

124

ساد گی کانمو نہ

148

رسوم کی مخا لفت 

150

ر جو ع  الی المو ضوع

150

فضو ل  خرچی  و محر مات  کا ار تکا ب

151

آداب ضیا فت

153

شکم پر ی

155

اجتما عی  خو ردو نو ش  با عث بر کت

157

معا شر ے اور عادات میں  پا ئی  جانے والی  منکر ات

158

 غم خوا ری وخبر گیری

159

المجا لس  با الاما نۃ

163

مسکین نو زازی

164

تکریم  علما ء  و اکا بر

167

سلام شر عی  و غیر شر عی

170

حقوق  مسلم

175

خدام  کا  خیال

176

تحقیر و تمسخر  کی علت

177

عزت  وز ذلت  کا معیا ر

177

لا ٹر ی 

179

تر قی  و تقدیم کاغلط تصو ر

179

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 75006
  • اس ہفتے کے قارئین 108834
  • اس ماہ کے قارئین 1725561
  • کل قارئین111046999
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست