#6169

مصنف : عبد السلام رحمانی

مشاہدات : 4311

عجیب و غریب بدعات

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5580 (PKR)
(بدھ 09 ستمبر 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں  ۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے ۔ صحابہ کرام    نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پاؤں جمانے شروع کردیئے اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند کے اندر مروجہ وبدعات وخرافات ایک ایسا کینسر ہے جو ہمارے اعمال کو ہلاک  وبرباد اور غارت کررہا ہے۔جید اہل  علم نے   بدعات  اور اس  کے  نقصانات  سے  روشناس کروانے کے لیے   اردو  وعربی زبان میں متعدد چھوٹی  بڑی کتب   لکھیں  ہیں جن کے  مطالعہ سے اہل اسلام  اپنے  دامن کو   بدعات و  خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’عبادات میں عجیب وغریب بدعات ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد السلام رحمانی  کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتا ب کو ایک معروف مصری عالم شیخ علی محفوظ  کی بدعات  ومنکرات کے موضوع پر بڑی مفید  عربی  تصنیف الابداع في مضار الابتداع سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔اور اس میں برصغیر کے معاشرہ میں پائی جانے والی منکرات وسیئات کی نشاندہی اور تفصیل بھی  بیان کردی ہے۔اولا ًیہ1977ء  کتاب  پندروہ روزہ ’’ ترجمان ،دہلی‘‘ میں قسط وار شائع ہوتی رہی۔بعد ازاں 1989ءاسے  کتابی صورت میں مرتب کر کے  افادۂ عام کےلیے کےشائع  کیا گیا۔بقول شیخ علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کتاب الابداع في مضار الابتداع   الاعتصام للامام الشاطبی کی تلخیص ہے۔2011ء میں دار الابلاغ ،لاہور کے  بانی ومدیر جناب طاہر نقاش حفظہ اللہ اس کتاب  کو تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا۔اللہ تعالیٰ مصنف  وناشرین کی  اس کاوش کو  قبول فرمائے اور اسے  ہمارے معاشرے میں  رائج  ہندوانہ ، یہودیانہ  اور صلیبانہ بدعات ومنکرات اور رسومات کے خاتمے کاذریعہ بنائے ۔(آمین)( م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

منکرات وبدعات سے بچ جائیں

10

تقریظ

13

پیش لفظ

16

شیخ علی محفوظ رحمہ اللہ کا تعارف

18

مساجد سے متعلق بدعات ومنکرات

نمازوں کے بعد مساجد کے مقفل کرنے کی بدہت

25

منبر کے پاس کھڑے ہوکر جمعہ کی اذان دینا

28

اذان جمعہ کے بعدمؤذن کابعض آیات واحادیث کاپڑہنا

30

ترنم کے ساتھ اذان دینا

31

مسجد میں آواز بلند کرنا

31

مساجد میں گپ شب اوردنیاوی باتیں کرنا

33

اجتماعی شکل میں تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا

35

ارباب طریقت کے ایجاد کردہ ذکر کے طریقے

36

مساجد کی سجاوٹ

36

منکرات وبدعات تعظیم

تعظیم کی صحیح صورت

39

بزرگوں کےآثار سے تبرک حاصل کرنا

41

میت وجنازہ سے متعلق منکرات وبدعات

میت کاکفن

44

میت کو ثواب پہنچانے کےلئے بعض طریقے

48

ماتمی وتعزیتی اجتماع

52

اہل میت کی تعزیت

53

میت کو مقام وفات سے بہت دورلے جاکر دفن کرنا

54

سید خضر علیہ السلام کی ذات سے متعلقہ بدعات

55

بدعت میلاد

57

خوشی کے مواقع کی بدعات

شاعر جیل کی کال کوٹھری میں

63

شادی بیاہ میں احکام شرع کی پامالی

66

عبادات وفضیلت والے دنوں سے متعلق بدعات

فضیلت والے دنوں میں منکرات کاارتکاب

70

نماز کی زبان سے نیت کی بدعات

75

لطیفہ:نمازکی زبانی نیت تو ایسے ہونی چاہیے!

76

وسوسہ اوراحتیاط میں فرق

78

سری نمازوں میں جہر کرنا

81

سلام پھیرنے کے بعد دیر تک زورزورسے دعا پڑھنا

82

منکرات وبدعات تراویح وپندرہ شعبان

صلوۃ الرغائب

86

چراغاں کرنامجوسی سازش

86

خودساختہ دعائے شب برات

87

خواص امت کی بے حسی وعملی کمزوری

خواص امت کی طرزعمل

90

احساس مسئولیت کافقدان

95

چراغ تلے اندھیرا

97

ہرطرف روشنی کی قندیلوں والے گھرانے

97

روزہ وحج سے متعلق منکرات وبدعات

خودساختہ اذکاروظائف

112

اسم مفرد سے ذکر

119

ذکرکےساتھ رقص وغناء

120

ذکرمیں تالی بجانا

123

فاتحہ بہ نیت فلاں

123

نظریہ شریعت وحقیقت

124

لفظ’’صوفی‘‘کی تشریح

124

اعتقادی بدعات ومنکرات

نزول جبرئیل علیہ السلام کے متعلق غلط اعتقاد

126

شب قدر کےمتعلق

127

شب معراج کے متعلق

128

طفل مختون کے متعلق

128

جنت میں ندامت وغم

128

نیک وبدکاغلط تصور اوراس کی صحیح پہچان

129

عقیدہ سعدونحس

133

چھوت چھات،بدشگونی وبدفالی

135

قسامِ ازل پراعتراض

138

فائدہ ونقصان مطابق گمان کاغلط تصور

139

توکل کاغلط تصور

140

منکرات ضیافت وشادی ودعوت ولیمہ

تکلفات

142

رسم ورواج کی لعنت

146

سادگی کانمونہ

148

رسوم کی مخالفت

150

رجوع الی الموضوع

150

فضول خرچی ومحرمات کاارتکاب

151

آدابِ ضیافت

153

شکم پُری

155

اجتماعی خوردونوش باعث برکت

157

معاشرے اورعادات میں پائی جانے والی منکرات

غمخواری وخبرگیری

159

المجالس بالا مانتہ

164

مسکین نوازی

164

تکریم علماء واکابر

168

سلام شرعی وغیر شرعی

171

حقوق مسلم

177

خدام کاخیال کرنا

178

تحقیر وتمسخر کی برائی

179

عزت وذلت کامعیار

179

لاٹری

181

ترقی وتہذیب کاغلط تصور

182

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72590
  • اس ہفتے کے قارئین 106418
  • اس ماہ کے قارئین 1723145
  • کل قارئین111044583
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست