#4114

مصنف : محمد طاہر نقاش

مشاہدات : 5583

بیٹا ہو تو ایسا

  • صفحات: 419
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10475 (PKR)
(پیر 12 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

محترم طاہر نقاش صاحب  (مدیر ) دار الابلاغ  ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے   ہاں محتاج تعارف نہیں  آپ  جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے  گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں  ۔موصوف کا شمار  وطن عزیز کے چند قلمکاروں  میں ہوتا ہے جن کےقلم  کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا  ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے  چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ  سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے  ہیں ۔موصوف نے   دینی  صحافت  میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ  ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام  سے اشاعت کتب دینیہ  کا ادارہ قائم کیا  جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر  بیسیوں  دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب  خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں ۔8 نومبر 2012ء کو طاہر نقاش صاحب کا ہونہار بیٹا  ابو بکر نقاش  نواز شریف ہسپتال  میں  ڈاکٹر وں کی غفلت  سے اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ جس  سے بچے کے والدین ، بہن  بھائی ،  عزیز واقارب کو بہت صدمہ پہنچا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بیٹا ہو توایسا! ‘‘ میں   جناب  طاہر نقاش صاحب   نے اپنے  بیٹے کی    مظلومانہ موت اور اس پر انہیں پہنچنے والے گہرے صدمے ، اور اس  ان   کی والدہ ، استاتذہ ، بہن بھائیوں  اور عزیز واقارب ودست واحباب کے تاثرات کوپیش کرنے  ساتھ ساتھ انہوں نے  اس کتاب میں والدین کے لیے انمول سنہری راہنمائی کے  اصول پیش کیے کہ  انہوں نےاپنے بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے اور اولاد کے   لیے مشعل راہ  وضابطہ  عمل  پیش کیا  کہ انہوں نے کیسے مثالی بیٹے اور بیٹیاں بننا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  ابو بکر نقاش  کی بچپن کی موت کو ان کے والدین کے  لیے ذریعہ نجات بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

5

بچے جنت کے پھول یا دنیا کے کانٹے

 

40

جنتوں کا متلاشی

 

67

امی جان مجھے قبر سے بہت ڈر لگتا ہے

 

90

نیکیوں کا حریص و لالچی

 

96

صبر و ثبات کا پہاڑ

 

115

خود داری کا کوہ گراں

 

129

ماں کا خادم خاص

 

138

بے مثال فرمانبردار

 

151

بہن کا فوجی پہرے دار

 

160

ہمدرد و غمگسار اور دمساز بھائی

 

173

ننھا دلاور مجاہد

 

183

گنگناہٹیں

 

193

مثالی طالب علم

 

199

ننھا انجینئر و سائنسدان

 

212

کمسن مفتی

 

221

شیطان کے بھائی

 

228

ابوبکر اور جنات سے مقابلہ

 

233

موت کی شروعات کا دن

 

248

زندگی کا آخری مکمل دن

 

259

معصوم کے قتل کی گھڑیاں آن پہنچیں

 

275

قبر کی پکار لبیک

 

308

تیرے قاتل اب تک زندہ ہیں

 

321

ننھے عثمان کی شیلڈ ابوبکر کی قبر پر

 

337

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73097
  • اس ہفتے کے قارئین 106925
  • اس ماہ کے قارئین 1723652
  • کل قارئین111045090
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست