#3605

مصنف : ڈاکٹر عبد اللہ قاضی

مشاہدات : 12962

بدر سے تبوک تک

  • صفحات: 283
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7075 (PKR)
(ہفتہ 09 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں نبی کریمﷺکی  ذات گرامی کو ایک بہترین نمونہ قرار دے کر اہل اسلام کواس پر عمل پیرا  ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔جس کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت مبارکہ کے ایک ایک گوشے کو محفوظ کیا جائے۔اور امت مسلمہ نے اس عظیم الشان تقاضے  کو بحسن وخوبی سر انجام دیا ہے۔سیرت نبوی پر ہر زمانے میں بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور اہل علم نے اپنے  لئےسعادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے۔نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہے ،جس پر باقاعدہ  مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور لکھی جا رہی ہیں۔مگر آپ کی جنگیں اور غزوات تاریخ انسانی میں غیر معمولی طور پر ممتاز ہیں۔اکثر دگنی،تگنی اور بعض اوقات دس گنی بڑی قوت کے مقابلہ میں آپ ہی کو قریب قریب ہمیشہ فتح حاصل ہوئی۔دوران جنگ اتنی کم جانیں ضائع ہوئیں کہ انسانی خون کی یہ عزت بھی تاریخ عالم میں بے نظیر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"بدر سے تبوک تک"محترم ڈاکٹر عبد اللہ قاضی صاحب کی تصنیف ہےجس میں انہوں نے نبی کریم ﷺکے بدر سے لیکت تبوک تک کے تمام غزوات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو  اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

3

پیش لفظ

7

غزوہ بدر

15

جنگ بنو نضیر

47

غزوہ احد

59

حادثہ رجیع

97

واقعہ بیئر معونہ

101

غزوہ بنو مصطلق

104

غزوہ خندق

110

فتح مبین

135

غزوہ خیبر

166

غزوہ موتہ

188

فتح مکہ

194

غزوہ حنین

218

غزوہ اوطاس

231

جنگ طائف

233

غزوہ تبوک

243

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92422
  • اس ہفتے کے قارئین 305177
  • اس ماہ کے قارئین 92422
  • کل قارئین113984422
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست