#2132

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 22505

بچوں کے لیے 40 نصیحتیں

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2380 (PKR)
(منگل 09 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

والدین پر بچوں کےحقوق میں سے اہم ترین یہ ہےکہ والدین اپنے بچوں کی دینی واسلامی ،اخلاقی وجسمانی اورمعاشرتی تربیت کریں۔ جیسے والدین پر ضروری ہے کہ وہ بچےکی پیدائش کے بعد اس کےحقوق مثلاً بچے کے کان میں اذان کہنا ، اسے گھٹی دینا ،ساتویں دن اچھا نام رکھنا ،سر منڈوانا ،عقیقہ کرنا او رختنہ کرنا وغیرہ لازم ہیں ۔ اسی طرح والدین پر ضروی ہے کہ کہ وہ اپنے بچوں کوبچپن میں ہی قرآن کریم کی تعلیم دلوائیں اور اسے ارکان اسلام کی تعلیم دے کر انہیں اس کاپابند بنائیں۔اور انہیں شریعت کے تمام احکام وآداب کی تعلیم دیں یعنی کھانے پینے،سونے ،جاگنے ،اٹھنے بیٹھنے ،چلنے پھرنے اور ملنے جلنے کےاسلوب وسلیقے سکھائیں اوراس کا خصوصی اہتمام کریں جیسا کہ حضرت جابر ﷜ نے کیا تھا کہ بچوں کی تربیت کے لیے تجربہ کار ایک بیوہ سے نکاح کرلیا۔ زیر نظر کتابچہ ’’ بچوں کےلیے 40 نصیحتیں‘‘مولانا محمد عظیم حاصل پوری ﷾ (مدیرماہنامہ المحمدیہ،حاصل پور )کی کاوش ہےجس میں انہوں نے بچوں کےلیے وہ 40 نصیحتیں اکٹھی کی ہیں جو مختلف موقعوں پر انبیاء﷩ ، نبی کریم ﷺ، صحابہ کرام ﷢،تابعین﷭ اور سلف صالحین نے اپنے بچوں کوکیں۔اور اس میں خصوصا تربیت اولاد کے سلسلہ میں جو اللہ تعالیٰ نےاور نبی کریم ﷺ نے حکیم لقمان کی نصیحتیں اپنے بیٹے کے لیے ذکر کیں ہیں ان کاذکر کیاہے ۔تاکہ ہمارے بچے اپنے بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کےمعزز فرد کہلائیں اور دنیا وآخرت کی کامیابیوں اور کامرانیوں کوسمیٹ سکیں۔اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی تمام تدریسی ،تبلیغی واصلاحی اور تصنیفی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور کتابچہ ہذا کو عوام الناس کے نفع بخش بنائے ( آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

والدین کے لیے گزارش

7

انبیاء، صحابہ صلحاء اور حکمیم لقمان کی بچوں کے لیے 40 نصیحتیں

14

آدم﷤ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

14

سیدنا نوح ﷤ کی اپنے بیٹوں کو نصیحت

15

حضرت ابراہیم﷤ کی بیٹوں کو نصیحت

16

حضرت یعقوب﷤ کی بیٹوں کو نصیحت

17

نبیﷺ کی سیدنا عمر بن ابی سلمہ﷜ کو نصیحت

20

نبیﷺ کی سیدنا عبد اللہ بن عباس﷜ کو نصیحت

21

نبیﷺ کی سیدنا عبد اللہ بن عمر﷜ کو نصیحت

23

نبیﷺ کی سیدنا علی﷜ کو نصیحت

24

نبیﷺ کی سیدنا انس﷜ کو نصیحت

25

سیدہ ام سلیم ؓ کی بیٹے کو نصیحت

26

سیدنا معاذ بن جبل﷜ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

27

سیدنا ابو درداء﷜ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

29

سلیمان﷜ کی اپنے بیٹے کو نصیحت

29

سلمان بن داؤدؒ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی

30

امام غزالی ؒ کی بچوں کے متعلق نصیحت

30

حکیم لقمان کی اپنے بیٹے کو چند نصیحتیں

32

حکیم لقمان کا مختصر تعارف

32

حکیم لقمان کے بیٹے کا تعارف

33

اے بیٹا شرک مت کرنا

34

ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا مگر

36

بیٹا خیال رکھ ہر چیز اللہ کے علم میں ہے

40

اے بیٹا نماز کی پابندی کرنا

41

نیکی کا حکم دیا کر اور برائی سے روکا کر

43

اے بیٹا مصائب پر صبر کرنا

45

لوگوں سے خندہ پیشانی سے پیش آنا

47

بیٹا کبھی بھی تکبر نہ کرنا

48

اے بیٹا ہمیشہ میانہ روی اختیار کرنا

51

اے بیٹا ہمیشہ اللہ سے توبہ کرنا

52

اے بیٹا نیک ہم نشین بنانا

54

ہمیشہ اللہ پر اطمینان رہنا

57

اے بیٹا صحت و عافیت جیسی کوئی نعمت نہیں

59

اے بیٹا پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرنا

60

اے بیٹا جاہلوں سے دامن بچا کر رکھنا

61

اے بیٹا کبھی بھی جھوٹ نہ بولنا

62

اے بیٹا نماز جنازہ میں حاضر ہوا کر

63

اے بیٹا بہت پیٹ بھر کر کھانا نہ کھایا کر

65

اے بیٹا اپنا مزاج درمیانہ رکھنا

66

اے بیٹالوگوں کا اپنا دوست بنانا دشمن نہ بنانا

68

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92498
  • اس ہفتے کے قارئین 305253
  • اس ماہ کے قارئین 92498
  • کل قارئین113984498
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست