#2061

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 9134

بچاؤ اپنے آپ کو اور گھر والوں کو جہنم کی آگ سے

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2240 (PKR)
(جمعرات 20 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور اسے اچھائی اور برائی ،خیر وشر،نفع   ونقصان میں امتیاز کرنے اور اس میں صحیح فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے ۔اچھے کام کرنے اور راہِ ہدایت کو اختیار کرنے کی صورت میں اس کے بدلے میں جنت کی نوید سنائی ہے ۔ شیطان اور گمراہی کا راستہ اختیار کرنے کی صورت میں اس کے لیے   جہنم کی وعید سنائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے راہ ہدایت اختیار کرنے کےلیے اپنے انبیاء کرام کو   مبعوث فرمایا تاکہ انسانوں کو شیطان کے راستے سے ہٹا کر رحمٰن کے راستے پر چلائیں۔تاکہ لوگ اپنے آپ کو جہنم سے بچا کر جنت کا حق دار بنالیں۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ(سورۃ التحریم :6)’’اے ایمان والوں اپنے آپ کوجہنم کی آگ سے بچاؤ جس کاایدھن لوگ اورپھتر ہیں ‘‘اس لیے   گھر کے ذمہ دار کی یہ ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے گھر والوں کو ایسے اعمال کرنے کا کہےکہ جن کے کرنے سے جہنم کی آگ سے بچا جاسکے۔ زیرنظر کتاب ’’ بچاؤ اپنے آپ کو اور گھر والوں کوجہنم کی آگ سے ‘‘ میں محترمہ ام عب منیب صاحبہ نے یہ واضح کیاہے کہ اہل میں کون لوگ شامل ہیں ۔اور اللہ تعالیٰ نے اہل کو بچانے کا حکم کیوں دیا؟انبیاء کرام نے اپنے اہل وعیال کو جہنم سے بچانے کا فریضہ کس طر ح ادا کیا اور ہمیں یہ فریضہ کس طرح ادا کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کو   اہل ایمان کےلیے جہنم سے آزادی کے ذریعہ بنائے ( آمین) م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

4

ندائے انتباہ

5

قوا انفسکم واہلیکم ناراً کا اطلاق کیسے؟

8

اہل میں شامل لوگ

10

اہل کو بچانے کو حکم کیوں

13

اس سلسلے میں اسوہ انبیاء

19

ہم یہ فریضہ کیسے ادا کریں

21

بحثیت باپ

21

بحثیت ماں

33

بحثیت شوہر

37

بحثیت بیوی

41

بحثیت اولاد

46

بحثیت بہن بھائی

49

بہن بھائیوں کی اولاد کو بچانا

53

قوا انفسکم واہلیکم کے تقاضے

56

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65565
  • اس ہفتے کے قارئین 145643
  • اس ماہ کے قارئین 554617
  • کل قارئین114446617
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست