#3869

مصنف : عبد اللہ بن عبد الحمید الاثری

مشاہدات : 5486

عقیدہ ایمان اور منہج اسلام

  • صفحات: 456
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18240 (PKR)
(جمعرات 09 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

توحید دین کی اساس ہے باقی سب چیزیں وسائل توحید ہیں ۔ توحید کے بغیر انسان کی پہنچان ہی نہیں ہوتی۔ توحید نے انسان کو حقیقی شعور بخشا ہے ۔ زمین پر کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں جوتوحید پرست نہ ہو۔ ایک انسان ایسی مخلوق ہے جو توحید اور شرک کےدرمیان رہتا ہے سوائے انبیاء کے جو توحید والے ہوتے ہیں اور توحید کی طرف بلاتے ہیں۔اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ عقیدہ ایمان او رمنہج اسلام ‘‘شیخ عبدللہ بن عبد الحمید الاثری﷾ کی عقیدہ توحید کے موضوع پر بہترین جامع عربی تصنیف ’’الوجیز فی عقیدۃ السلف الصالح‘‘ کا   سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ کے عقیدہ کامختصر اور جامع بیان ہے۔فاضل مؤلف نے اس میں بہت مفید ومضبوط معلومات جمع کی ہیں۔ ہربات کی تائید کےلیے دلیل کا التزام کیا ہے ۔اورتوحید کی تمام اقسام ، ایمان اور قضاء وقدر کے بارے میں علماء اہل السنۃ والحدیث کے اقوال کا مکمل ذکر موجود ہے ۔انہوں نے ہے سلف صالحین کے عقیدہ کو ایسی وسعت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ہر مسلمان آدمی اسے آسانی سے پڑھ کر اس موضوع کی مختلف تحقیقی باتوں پر مطلع ہو سکتا ہے۔ اس اہم مفید کتاب کاترجمہ متعدد ضخیم کتب کے مصنف ومترجم ابو یحیٰ محمد زکریا زاہد ﷾ نے اپنی فنی مہارت کے ساتھ اس انداز میں کیا ہے کہ یہ ترجمہ اصل تصنیف معلوم ہوتی ہے ۔ترجمہ بامحاورہ ہونے کے ساتھ ساتھ آسان فہم اوراردو ادب کی چاشنی سے یوں لبریز ہےکہ پڑھنے والے کا دل کرتا ہے   کتاب شروع کرے تو مکمل کر کے ہی دم لے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اہل ایمان کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور مصنف،مترجم   وناشرین کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن ناشر

11

مطلوب اول ۔انشراح صدر ونظر بصیرت

20

تقریظات وتقدیمات

35

الشیخ عبداللہ الجبرین ﷾ کے قلم سے

35

الشیخ صالح بن عبدالعزیز ﷾ کے قلم سے

38

اسلام سے ماقبل دیناکی حالات

40

دین حنیف کی ابتداء

41

چمن اسلام پر خزاں کاغلبہ اور بہار کےجھونکے

43                                                                                                                                      

ملت اسلامیہ پرزوال کےاسباب اورحل

44

عصر حاضر کےگمراہ کن فتنے اورفکار ونظریات

48

عصر حاضر کےکبار امت کی ذمہ داریاں

50

امت اسلامیہ کےعامۃ الناس کی ذمہ داری

51

مصنف اورکتاب ہذا سے متعلق

54

الشیخ سعودبن ابراہیم الشریم ﷾ کےقلم سے

58

الشیخ ناصر بن عبدالکریمالعقل ﷾کےقلم سے

60

الشیخ محمد بن جمیل زینو﷾سےکےقلمسے

61

مقدمۃ المولف

63

فصل اول :اہم تعریفیں

69

عقیدہ کی تعریف

69

سلف کی تعریف

72

اصطلاحی معنی

73

اہل لسنہ والجماعت کی تعریف

84

السنہ کااصطلاحی معنی

86

الجماعۃ کااصطلاحی معنی

87

اہل السنہ ولجماعۃ کےمفہوم میں نہایت مختصر اور جامع بات

94

عقیدہ اہل لسنہ والجماعۃ کی خصوصیات

96

سلف صالحین کاعقیدہ اتباع کےلیےکیوں سب سےمقدم ہے؟

96

سلف صالحین کے منہج پر عقیدہ

97

فصل ثانی عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ سلف صالحین کےاصول

103

عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ کےاصول کااجمال

103

اصل اول :ایمان اور اس کےارکان

104

رکن اول ایمان باللہ

105

توحید ربوبیت

107

توحید حاکمیت حاشیہ

107

توحید الوہیت

113

اہل السنہ والجماعتہ کامنہج

120

توحید الاسماء والصفات

124

اللہ عزوجل کی معیت

142

اللہ کاچہرہ اقدس

143

اللہ کریم کاکلام فرمانا

143

اللہ تبارک وتعالی کامحبت لینا

144

اللہ تعالی کی پنڈلی   کاذکر

144

زندہ قائم اللہ

144

اللہ ذوالجلال کےغضب وغصہ والی صفت

145

اللہ عزوجل کاآخرت میں دیدار

145

اللہ کریم کاہررات میں آسمان دنیا تشریف لانا

146

اللہ عزوجل کاقیامت والے دن بنفس اقدس تشریف لانا

147

رکن ثانی فرشتوں پر ایمان

154

فرشتوں کی اقسام

163

رکن ثالث اللہ کی کتابوں پرایمان

172

قرآن کریم

176

کتابت قرآن

184

چوتھا رکن ایمان بالرسل

198

محمد رسول اللہ ﷺ کی فضیلت

194

محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات اطہر وسیرت طیبہ

197

معجزات

201

پانچواں رکن قیامت کےدن ایمان

212

قیامت کےدن کی چھوٹی علامات

215

قیامت کےدن کی بڑی علامات

215

شفاعت کی اہلیت حاشیہ

237

اہلیت کےبعد بھی اللہ کی اجازت حاشیہ

237

شفاعت کامختار کل اللہ ذوالجلا ل حاشیہ

238

مسئلہ تقدیر کےمراتب وارکان

242

ایمان بالقدر کارکن اول العلم

243

رکن ثانی الکتابہ

244

تیسر ارکن ادادہومشیت

246

چوتھا رکن عمل تخلیق

251

اصل ثانی ایمان کی تعیین

267

ایمان کی تعریف وتعیین

267

قول وعمل کانام ایمان

267

اصل ثالث مسئلہ تکفیرکےمتعلق اہل السنہ والجماعۃ موقف

285

کفر کامعنی ومفہوم اوراس کی اقسام

290

چوتھی اصل وعداوروعید والی نصوص پر ایمان

297

پانچویں اصل اہل السنۃ والجماعتہ کے عقیدہ میں دوستی اوردشمنی کامعیار

309

مطلق دوستی ومحبت کےحق دارلوگ

318

دوستی وبیزاری دونوں کےمستحق لوگ

319

مطلق طور پر بیزاری ونفرت کے حقدار لوگ

320

چھٹی اصل کرامات اولیاء اللہ کی تصدیق

327

معجزہ کی حقیقت حاشیہ

328

کرامات کی حقیقت حاشیہ

330

اولیاء اللہ کااوصاف جمیدہ حاشیہ

332

سچے خواب

339

ساتویں اصل حصول اورمسائل کےلیے استدلال میں اہل حدیث کامنہج

343

آٹھویں صل نیکی میں اہل اسلام کےاولیاء الامور کی اطاعت کاوجوب

355

نویں اصل صحابہ کرام اورآل بیت ﷢ اورخلافت کےبارے میں اہل السنہ ولجماعتہ سلفی حقہ کاعقیدہ

265

دسویں اصل اہل بددعات اورنفس کےپجاریوں سے متعلق اہل السنہ والجماعتہ کاموقف

377

اقسام بدعت

379

نفس پرستوں اوربدعیتوں کی نشانیاں

383

صاحب سنت کی پہچان

387

اہل بدعات کےبارے میں آئمہ سلف صالحین کی نصیحتیں

388

گیارہویں اصل طرز عمل اروالخاق میں اہل والجماعتۃ کامنہج

397

سلفی جماعت حقہ اہل السنہ والجماعت کےاخلاقی اوصاف

406

قرآن وسنت کی اتباع اورعدعات سے منع کرنےمیں آئمہ اہل السنہ والجماعتہ کے اقوال دوصایا

416

عقیدہ خالص کی طرف دعوت تدینے کےاصول وضوابط اوشروط

432

داعیان الی اللہ کےعقیدہ پر بعض تصنیفات

444

مسک الختام اختتامی مہک

425

خلاصہ کلام

455

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56421
  • اس ہفتے کے قارئین 585563
  • اس ماہ کے قارئین 372808
  • کل قارئین114264808
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست