نماز، روزہ، زکاۃ اور حج ارکان اسلام میں سے ہیں۔ یہ وہ احکامات ہیں جن کی فرضیت پر امت مسلمہ کا اجماع و اتفاق ہے۔ ان ارکان اسلام کی بہت زیادہ فضیلت و اہمیت ہے ان کا انکار کرنے والا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ ارکان خمسہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام اپنے دروس اور کتب میں ان کو موضوع بحث بناتے رہتے ہیں۔ علامہ ابن بازؒ کا شمار ماضی قریب کے نہایت متبحر علما میں ہوتا ہے۔ جن کے فتاویٰ پوری دنیا میں معتبر سمجھے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بصارت جیسی نعمت سے محروم کیا لیکن بصیرت کی دولت سے مالا مال کیا۔ یہی وجہ ہے مولانا نے اپنی زندگی میں دین اسلام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے اور دین کے لیے ان کی خدمات کو ان کے لیے توشہ آخرت بنائے۔ کتاب ہذا علامہ موصوف کے بعض رسائل و تقاریر کے مجموعے کا اردو ترجمہ ہے جو عربی زبان میں ’المجموع المفید‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ کتاب کو اردو میں منتقل کرنے کا فریضہ اسداللہ عثمان صاحب نے ادا کیا ہے۔(ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
3 |
نماز کی اہمیت |
|
5 |
نبیﷺ کی نماز کی کیفیت |
|
17 |
مریض کی نماز کا طریقہ |
|
30 |
رمضان کے روزے اور قیام اللیل کی فضیلت |
|
35 |
چند اہم احکام کا بیان جو بعض لوگوں پر مخفی ہیں |
|
42 |
حج اور عمرہ سے متعلق چند علمی باتیں |
|
49 |
حج اور عمرہ کا بیان |
|
49 |
میقات کا بیان |
|
53 |
احرام باندھنے کا بیان |
|
56 |
محظورات احرام کا بیان |
|
65 |
فدیہ کا بیان |
|
69 |
حرم میں شکار کا بیان |
|
71 |
مکہ میں داخل ہونے کا بیان |
|
72 |
حج اور عمرہ کی صفت کا بیان |
|
79 |
زیارت مسجد نبوی کا بیان |
|
96 |
حج میں رکاوٹ پیدا ہونے یا حج کے چھوٹ جانے کا بیان |
|
97 |
ہدی اور قربانی کا بیان |
|
98 |
حج کی مشروعیت میں حکمت اور اس کے احکام اور فائدے |
|
102 |
زکاۃ سے متعلق چند باتیں |
|
129 |
زکاۃ چار قسم کی چیزوں میں واجب ہے |
|
134 |
زکاۃ سے متعلق چند فتوے |
|
142 |
جس نے زکاۃ نکالنا چھوڑ دیا وہ پچھلے تمام سالوں کی نکالے |
|
144 |
فریضہ زکاۃ سے لاعلمی زکاۃ کو ساقط نہیں کرتی |
|
145 |
یتیموں کے مال کی زکاۃ |
|
147 |
بچی کے مال سے زکاۃ نکالنا |
|
149 |
بیوی کے مال کی زکاۃ شوہر ادا کردینے کا حکم |
|
150 |