پچھلی صدی کے نصف اول میں جہاں برصغیر نے ایک سے ایک قد آور سیاست دان کو دیکھا ہے وہاں صحافت‘ وکالت شعروشاعری میں بھی صفِ اول کی شخصیتوں کا جُھرمٹ اپنے دامن میں سجا رکھا ہے اور اساطینِ منبر ومحراب اورکاروانِ علم ومعرفت کی بات ہو تو ایسی ضوفشاں مثالیں سامنے آئیں گی جن کے شعور وآگہی کی تمازت ابھی تک دلوں کو گرماتی نظر آتی ہے۔ ان شخصیات میں سے ایک مولانا محمد اسماعیل سلفی بھی ہیں جن پر صرف گوجرانوالہ نہیں بلکہ سر زمینِ پاک کا ایک ایک ذرّہ فخر کر سکتا ہے۔ اس کتاب میں مولانا کے فتاویٰ کا حصہ مختصر ہے‘ کل اڑتیس فتاویٰ نقل کیے گئے ہیں جو کہ عقائد‘ عبادات اور دیگر معاملات سے متعلق ہیں۔ عقیدے سے متعلق نو‘ طہارت ونماز سے متعلق تیرہ‘ زکاۃ وصدقات سے متعلق چار‘شادی ونکاح سے متعلق چھ اور وراثت وغیرہ سے متعلق چھ فتاویٰ جات ہیں۔ اور فتاویٰ جات میں عموماً تفصیل ہے اور نصوص کے ساتھ تفاسیر‘ شروح اور فقہی ولغوی مصادر کی روشنی میں زیر بحث مسئلے کو ہر پہلو سے مفتح کرتے ہیں‘ لیکن مقالات کا تنوع کئی ایسے عناوین کااحاطہ کیے ہوئے ہے جن سے ان کے اعلیٰ پائے کی فقاہت ودرایت کا بہ خوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب ایک عہد کی تاریخ ہے۔مقالات کی تعداد چھبیس ہے۔ اس میں شخصیات ووفیات کا بھی تذکرہ ہے جو کہ گیارہ شخصیات کی وفات پر لکھے گئے۔ اس میں مقدمات وتبصرہ جات میں ہیں جو کہ پینتیس کتب اور مضامین ورسائل پر مؤلف نے کیے ہیں۔ اس میں کچھ مکاتیب بھی ہیں جو کہ اسّی کے قریب ہیں۔ اس میں مؤلف نے نظم جماعت کے متعلق ہدایات واخبارات سے متعلق بھی کچھ تفصیل ہے۔ مؤلف کے دروس اور تقاریر کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب’مولانا محمد اسماعیل کے مقالات وفتاویٰ جات پر مشتمل ہے جس کی تحقیق وتخریج حافظ ابو مریم مدنی﷾ نے کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ ازفضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صہیب حسن﷾ |
15 |
تقدیم ازفضیلۃ الشیخ مولانا محمد الاعظمی ﷾ |
17 |
مقدمۃ التحقیق |
21 |
فتاویٰ |
|
حضرت عیسیکی بن باپ کی ولادت اعجازی شان کی تھی |
29 |
اہل وہاب کامذہب اورنماز میں آنحضرت ﷺ کاتصور |
31 |
ملاقات کےوقت دست وپابوسی کی شرعی حیثیت |
38 |
حدیث((لولاک لماخلقت الافلاک))کاجائزہ |
43 |
حضرت ﷺ کادنیا میں تشریف لانا اوربعض مبتد عانہ خیالات |
45 |
وضو کےبغیر قرآن مجید پڑھنا |
50 |
ننگے سر عادتا نماز پڑھنا |
50 |
وتر کےبعد دورکعت بیٹھ کرپڑھنا |
55 |
کیادیہات میں نماز جمعہ فرض ہے؟ |
56 |
تعدد جمعہ |
83 |
خطبہ جمعہ کی طوالت |
84 |
نماز تراویح کی رکعات |
84 |
عیدالاضحیٰ کےبعد قربانی کتنے دن تک درست ہے؟ |
82 |
میت کےلیے دعا کی شرعی حیثیت اورچہارشنبہ کی تعطیل |
92 |
کیاکفن پر کلمہ یاعہد نامہ وغیرہ لکھنا درست ہے؟ |
93 |
قبروں پر پھول چڑھانے کی رسم قبیح |
94 |
دعائے تغزیت میں ہاتھ اٹھاکر فاتحہ کہنا |
97 |
زمین کاعشر اوربیت المال |
97 |
مسجد میں زکات یافطرانہ دینا |
98 |
غیرشرعی رسوم ورواج والی شادی میں شرکت کرنا |
98 |
عدت کےدوران میں نکاح کرنا |
99 |
زانی مرد اورزانی عورت کانکاح کرنا |
99 |
حرمت مصاہرت |
101 |
بیوی کونان ونفقہ نہ دینا |
103 |
بچے کی پرورش کےاخراجات |
105 |
وراثت میں لڑکی کاحصہ |
106 |
حقہ نوشی |
107 |
تکبیر پڑھ کر بندوق سےشکار |
108 |
نسوار سےروز ٹوٹنا |
108 |
مروجہ قائم ٹیبل کےمطابق روز ہ رکھنا اورافطار کرنا |
109 |
قرآن مجید کانظم میں ترجمہ |
109 |
مقالات |
|
کیاغیراللہ کےنام کی نذر مانا ہواجانور شرعی طریق پر ذبح کرنےسے حلال ہوجاتاہے؟ |
113 |
داڑھی کتنی بڑی ہو؟ |
118 |
رویت ہلال اورمشینی آلات |
135 |
رویت ہلال اورخبر وشہادت کی بحث |
142 |
مرزاغلام احمد صاحب معمولی اخلاق کی روشنی میں |
156 |
شیعہ سنی مصالحت اوراس کی مشکلات پر ایک نظر |
164 |
شیعہ اورسنی علماءکےلیے دعوت فکر |
190 |
اختلاف اورحدود ادب امام ابویوسف کاانداز بحث |
208 |
فقہ اورتفقہ |
215 |
اسلام کرام کامطلوب احترام اورتقلید جامد کےکرشمے |
219 |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ اورمسئلہ فاتحہ خلف الامام |
227 |
ہمارے تعلقات حضرات دیوبندسے |
233 |
قابل ضبط کتابیں بریلوی حضرات سےمود بانہ گزارش |
255 |
آنحضرت ﷺ کایوم پیدائش اورچند غلط فہمیوں کاازالہ |
275 |
حرم مکہ اوراس کےتاریخی حوادث |
281 |
ایک مثالی خاندان کی یادگار |
289 |
اسلامی مرکزیت کےلیے ریگستان عرب کاانتخاب کیوں ہوا؟ |
296 |
عید عہد نبوت میں |
302 |
مسجد اہلحدیث مالیرکوٹلہ اورامام الہند مولانا آزاد ،جماعت اسلامی سےاوباگزارش |
306 |
عائلی قوانین اورجمعیت اہل حدیث |
313 |
دعوۃ الاخوان |
320 |
نظام جماعت اورامارت مروجہ |
326 |
نظم جماعت اوراس راہ کی مشکلات |
342 |
بزرگوں کاشکوہ اورحقیقت حال کاجائزہ |
348 |
آج کل کےمناظروں کی افادی اورشرعی حیثیت پر ایک نظر اورجماعت کےلائحہ عمل میں ایک اہم تبدیلی کی ضرورت |
354 |
شخصیات ددفیات |
|
حضرت مولانا سید محمد دارد صاحب غزنوی سےدیرینہ تعلقات |
367 |
ایک دیرنہ رفیق کی یاد میں |
372 |
مولانا نور حسین گرجاکھی مرحوم |
375 |
ملک ہدایت اللہ مرحوم |
377 |
ایک مخلص ساتھی کی یاد میں مولانا اسحاق رحمانی |
379 |
آہ !مولانا عبدالحمید حمید پوری |
382 |
حافظ حمید اللہ صاحب کانتقال پر ملال |
384 |
ایک معمر اورخوش بیان عالم کاانتقال مولانا عبدلغنی صاحب لالہ موسیٰ |
385 |
مولانا سیدحسین احمد مدنی کی وفات |
386 |
سیٹھ نظام الدین کاسانحہ ارتحال |
387 |
مولانا محمد احمد کوصدمہ |
389 |
میری صحت |
390 |
مقدمات اورتبصرہ جات |
|
ترجمہ القرآن للاستاذ الامام النظار الشیخ ثناء اللہ |
393 |
شرف اصحاب الحدیث |
433 |
معیار الحق |
460 |
اکمل البیان |
475 |
مجموعہ نورالسنہ قرۃ العین دراثبات سنت رفع الیدن |
479 |
نتائج تقلید |
487 |
امام شوکانی |
490 |
کالاپانی |
492 |
تعلیمات مجدد یہ |
503 |
قبرپرستی اورسماع موتی |
509 |
تین طلاقیں |
514 |
تاریخ تدوین حدیث |
516 |
تحریک جماعت اسلامی ارومسلک اہل حدیث |
525 |
ناقابل مصنف مرزا |
536 |