اللہ رب العزت ہمارے خالق حقیقی اور معبود حقیقی ہیں‘ زمین و آسمان کی تخلیق کرنے والے‘ زمین وآسمان میں موجود تمام اشیاء جاندار وغیرہ جاندار کو بنانے والے اور رزق دینے والے۔ اللہ رب العزت کے سوا دنیا وما فیہا میں کوئی بھی ذرہ برابر بھی کچھ بنانے والا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو نقصان دینے والا اور نہ ہی نفع دینے والا۔ صرف وہی ذات اقدس ہے جو ہر کام پر قادر مطلق ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے سوالات اور عقائد منظر عام پر آئیں ہیں جنہیں سننے کے بعد عقلیں دھنگ رہ جاتی ہیں مثلا پہلے جب بھی سوال کیا جاتا کہ اللہ کہاں ہے تو ہمیں جواب یہی ملتا تھا کہ وہ عرش پر ہے یا آسمان پر لیکن اب ہمیں یہ بھی سننے کو ملتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔نعوذ باللہ۔زیرِ تبصرہ کتاب میں مصنف نے مسئلہ استواء اور جہت فوق کو نہایت مدلل اور علمی انداز میں ثابت کیا ہے۔ اس کتاب میں کل بارہ فصلیں ہیں۔ جس میں سے گیارہ فصلوں میں مسئلہ استواء اور جہت فوق کو مختلف ناحیوں سے ثابت کیا ہے اور اس سلسلے میں پیدا ہونے والے شکوک وشبہات کے دور کیا گیا ہے اور بارہویں فصل میں بلا دلیل کتاب وسنت کے صحیح عقائد کو صرف شمار کرا دیا گیا ہے۔ اختصار کے پیش نظر عقائد کے بعض مسائل کی تشریح حاشیے میں کی گئی ہے۔ یہ کتاب’’اللہ تعالیٰ کہاں ہےہر جگہ یاعرش پر‘‘ نواب صدیق حسن خان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
اس کتاب میں فہرست موجود نہیں