#3486

مصنف : ابو علی عبد الوکیل

مشاہدات : 6603

اللہ کے سپاہی

  • صفحات: 280
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11200 (PKR)
(بدھ 24 فروری 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ اور یہ وہ مقدس نفوس تھے جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی اللہ رب العزت نے فرمایا اورنبی کریم ﷺ نے" خیر امتی قرنی" کے مقدس کلمات سے نوازہ۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ ایک مسلمان کامیابی اور فتح و نصرت کے لیے کبھی ظاہری وسائل پر اعتماد نہیں کرتا بلکہ اسباب کی بجائے اسباب کے رب پر اعتماد کرتے ہوئے آتش نمرود میں کود کر تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتا ہے۔ زیر نظرکتاب" اللہ کے سپاہی" جو کہ فاضل مصنف ابو علی عبدالوکیل نے ایسی ہی بہادر شخصیات کا تذکرہ دلپذیر قلمبند کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو اللہ کی راہ میں وقف کیا ہوا تھا۔ جن کے دن گھوڑوں کے پیٹھ پر میدان جہاد میں گزرتے اور راتیں مصلوں پر اپنے رب کی عبادت میں گزرتیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بہادر نفوس کو جنہوں نے دین کی سر بلندی کے لیے اپنے جان و مال کی قربانیاں دیں ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور فاضل مصنف کی محنت و کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

9

خالد بن ولید ؓ

15

ابو عبیدہ بن جراح ؓ

31

سعد بن ابی وقاص ؓ

41

عمر بن العاص ؓ

57

عقبہ بن نافع رحمۃ اللہ علیہ

69

قتیبہ بن مسلم رحمۃ اللہ علیہ

79

محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ

95

طارق بن زیاد رحمۃ اللہ علیہ

111

یوسف بن تاشفین رحمۃ اللہ علیہ

123

سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ

131

عماد الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ

143

صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ

155

شہاب الدین غوری رحمۃ اللہ علیہ

167

سلطان محمد فاتح رحمۃ اللہ علیہ

181

امیر البحر بار بروسہ رحمۃ اللہ علیہ

197

رکن الدین بیبرس رحمۃ اللہ علیہ

211

ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ

227

امام شموئیل رحمۃ اللہ علیہ

239

سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ

253

شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ

267

کتابیات

278

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79756
  • اس ہفتے کے قارئین 113584
  • اس ماہ کے قارئین 1730311
  • کل قارئین111051749
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست