الاحکام السلطانیہ

  • صفحات: 415
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10375 (PKR)
(ہفتہ 25 اپریل 2015ء) ناشر : قانونی کتب خانہ لاہور

دنیا کے وجود میں آنے کے بعد اس دنیا میں رہنے والے انسانوں نے کئی حکومتی اور سیاسی نظام تخلیق کئے اور اختیار کیے، لیکن ہر نظام ایک مدت کے بعد اپنی موت آپ ہی مر گیا۔ ان سیاسی نظاموں کے تخلیق کرنے کی وجہ یہ تھی کہ انسان نے حاکمیت اپنے سر لے لی اور یہ مائنڈ سیٹ بنا لیا کہ افراد کی طاقت سے بالا اور زبردست ہوتی ہے، اور ان تمام سیاسی نظاموں کے برباد ہونے کی سب سے بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ انسان کے بنائے ہوئے نظام تھے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اسلام نے مسلمانوں کو جہاں عبادات کے طریقے بتلائے ہیں وہاں ایک نظام حکومت بھی عطا فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" الاحکام السلطانیہ "پانچویں صدی کے معروف فقیہ اور دولت عباسیہ کے قاضی أبو الحسن علي بن محمد بن حبيب البصری البغدادی الماوردی کی تصنیف عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم مولوی سید محمد ابراہیم صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں  اسلامی حکومت کے خدو خال اور طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور کتاب کو بیس ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جن میں سے امام کا تقرر،وزراء کا تقرر،فوجی سپہ سالاروں کا تقرر،کوتوالی کا تقرر،عدالت ،اشراف کی دیکھ بھال،امامت نماز ،امارت حج،صدقات،جزیہ وخراج کے عائد کرنے کے ضوابط اور دفاتر کا قیام اور ان کے احکام وغیرہ جیسے ابواب قابل ذکر ہیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ہمیں اسلامی نظام حکومت جیسی نعمت سے سرفراز فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ شیخ امام ابو الحسن الماوردی فرماتے ہیں

 

1

باب 1 تقرر امام

 

3

باب 2 تقرر وزارت کے متعلق

 

42

وزارت تنفیذ

 

51

باب 3 صوبہ داروں کا تقرر

 

60

باب 4 سپہ سالاروں کا تقرر

 

71

باب 5 پولیس

 

101

باب 6 قاضی کا تقرر

 

117

باب 7 فوجداری

 

136

باب 8 نقیب انساب

 

166

باب 9 نمازوں کی امامت

 

172

باب 10 امیر حج کا تقرر

 

184

باب 11 حاکم صدقات

 

192

باب 12 غنیمت کی تقسیم

 

212

باب 13 جزیہ و خراج ( مالگزاری)

 

235

باب 14 مختلف علاقوں کے احکام

 

255

باب 15 موات

 

284

باب 16 حمی ( چراگاہ ) اور ارفاق ( پڑاؤ ) کے بیان میں

 

296

باب 17 اقطاع ( جاگیرات ) کے احکام

 

303

باب 18 دیوان ( دفاتر ) اور اس کے احکام

 

315

باب 19 قوانین جرائم

 

344

باب 20 احکام احتساب کے بیان میں

 

376

غیر مشروع معاملات

 

395

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51659
  • اس ہفتے کے قارئین 238735
  • اس ماہ کے قارئین 812782
  • کل قارئین110134220
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست