کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں ۔تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء کی سنت بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔نبی کریمﷺ کےبعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت ،عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نےاپنے دور ِخلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے ۔ائمہ محدثین نےنبی ﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے۔اوربعض اہل علم نے نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات پرمشتمل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اسلامی ریاست کا عدالتی نظام ‘‘ پروفیسر رفیع اللہ شہاب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اسلام سے قبل عدالتی نظاموں کو مختصرا پیش کرنے کے بعد دورِ رسالت سے لےک موجودہ دور تک اسلام کے عدالتی نظام کی تفصیلات پیش کی ہیں ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تعارف |
5 |
فہرست مشمولات |
7 |
باب اول قبل از اسلام کے عدالتی نظام |
17 |
باب دوم اسلام کا سیاسی نظام |
34 |
تیسرا باب اسلام کے لیے عدالتی نظام کے لیے معاشرے کی تیاری |
47 |
باب چہارم اسلام کے عدالتی نظام کا طریقہ کار |
58 |
باب پنجم دور رسالت ؐ کا عدالتی نظام |
78 |
باب ششم خلافت راشدہ کا عدالتی نظام |
87 |
باب ہفتم اموی دور کا عدالتی نظام |
110 |
آٹھواں باب عباسی دور کا عدالتی نظام |
123 |
نواں باب عثمانی دور میں عدالتی نظام پر منفی اثرات |
175 |
دسواں باب بر صغیر ہندو پاکستان میں مسلمانوں کا عدالتی نظام |
203 |
گیارہواں باب برصغیر اسلامی عدالتی نظام کی بنیادیں |
218 |
بارہواں باب یوروپ کی محکومی میں مسلمان ممالک کا عدالتی نظام |
228 |
خاتمہ |
247 |