#1973

مصنف : محمد مظہر شیرازی

مشاہدات : 9033

الاحادیث المختارۃ من الصحیحین

  • صفحات: 69
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2415 (PKR)
(پیر 13 اکتوبر 2014ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، سیالکوٹ

خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے کہ جس کے لیے ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ   اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے ۔احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں جن میں ایک 100 احادیث پر مشتمل ایک مجموعہ عارف با اللہ مولانا سید محمد داؤد غزنوی ﷫ نے ا نتہائی مختصراور جامع رسالہ ’’نخبۃ الاحادیث‘‘ کے نام سے مرتب کیا جس میں عبادات معاملات ،اخلاق وآداب وغیرہ سے متعلق کامل رااہنمائی موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’الاحادیث المختارہ من الصحیحین‘‘ محترم محمد مظفر شیرازی ﷾ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے دینی جامعات ومدارس کے ابتدائی طلباء کےلیے   صحیح بخاری وصحیح مسلم سے 100 احادیث کا انتخاب کرکے   یکجا کردیا ہے اور ہر حدیث کے اوپر اس سے واضح طور پر سمجھ آنے والا مسئلہ بطور عنوان کے بیان کردیا ہے تاکہ جھوٹی عمر کے طلبہ کوسمجھنے میں آسانی رہے ۔اللہ تعالیٰ شیرازی صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمۃ الکتاب

3

ہر نیک عمل سے پہلے نیت کا اخلاص ضروری ہے

7

صفائی ایمان کا حصہ ہے

10

وضو کا طریقہ

12

قضائے حاجت کا طریقہ

14

جماعت کے ساتھ نماز کی فضیلت

17

میت پر بین ڈالنا جائز نہیں

28

قرآن کی تلاوت کی فضیلت

33

ہمسایہ کو تنگ کرنا حرام ہے

41

جہاد کی فضیلت

45

کتا پالنے کا حکم

49

صلہ رحمی کی برکت

52

مسلمان کون ہے

58

منافقت کی نشانیاں

60

قرض سے پناہ مانگنا

66

سود لعنت کا باعث

69

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52269
  • اس ہفتے کے قارئین 239345
  • اس ماہ کے قارئین 813392
  • کل قارئین110134830
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست